Vishkanya: Myth, Mystery, and Murder زہر آلود دوشیزہ

Vishkanya: Myth, Mystery, and Murder زہر آلود دوشیزہ,ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے

موریا سلطنت، تاریخ ِ ہند کی سب سے قدیم اور وسیع سلطنت تھی جس کا بانی چندر گپت موریہ تھا اس نے اپنے وزیر چانکیہ کوٹلیہ کی مدد سے یونانی حکومت کے اثر و نفوز کو مٹا کر اپنی ماں کے نام پر موریہ سلطنت کی بنیاد رکھی، چندر گپت موریہ کا اگلا قدم مگدھ کی ریاست پر پڑا، موریہ خوتان  ترکستان، کشمیر تک پیش قدمی کرتے کرتے راجستھان میں چتوڑ پر قابض ہوئے،چانکیہ نے ریاستی مفادات کے تحفظ اور دشمنوں کے خاتمے  کے لیے جاسوسی اور خفیہ کاروائیوں کا وسیع نظام قائم کیا جن میں حسین و جمیل خواتین کو خفیہ ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا

Vishkanya: Myth, Mystery, and Murder زہر آلود دوشیزہ

Vishkanya: Myth, Mystery, and Murder زہر آلود دوشیزہhttps://en.wikipedia.org/wiki/Vishakanya

انہیں نفسیاتی حربوں ,فریب اور دشمن کے اعتبار میں داخل ہونے کے طریقے سکھائے جاتے بچپن ہی سے زہر کی مخصوص مقدار خوراک کے ساتھ انکے جسم میں شامل کی جاتی جس سے انکی جسمانی رطوبتیں، پسینہ،تھوک خود ایک جان لیوا زہر بن جاتے،روایات کے مطابق جب کسی طاقتور بادشاہ،باغی سردار یا بد مست جرنیل کو راستے سے ہٹانا مقصود ہوتا تو انہی دوشیزاؤں کی خوبصورت ادائیں مستعا ر لی جاتیں تاریخ نے انہیں ؛ویش کنیا؛ کا نام دیا یعنی زہر کی دوشیزہ،ویش کنیا کو تاریخ ہند کا ایسا ہتھیار سمجھا جاتا جو کسی فوجی حملے یا خونریز جنگ کے بغیر سلطنتوں کی تقدیر بدل سکتا تھا۔

Vishkanya: Myth, Mystery, and Murder زہر آلود دوشیزہ

Vishkanya: Myth, Mystery, and Murder زہر آلود دوشیزہ

https://tazzakhabren.com/the-sage-who-shaped-mauryan-dynasty/

قبل مسیح -185موریہ سلطنت کا زوال آتے آتے شونگا خاندان،ہند یونانی سلطنتیں،ساتواہانہ خاندان، کشان اور گپتا سلطنتیں تاریخ کی جھولی میں ڈال گیا، اس عرصے میں طاقت کے توازن بگڑے،اقتدار کے غلبے کی بساطیں پلٹیں،سفارتی آداب بدلے،مہا بھارت کے یدھ سائبر وارفیئرکی ہیئت اختیار کر چکے لیکن؛ویش کنیا؛کی بد روح اقتدار کی غلام گردشوں میں آج بھی بھٹک رہی ہے کبھی یہ نور عنایت خان جس نے جنگ عظیم دوم میں برطانیہ کے لیے جاسوسی کی تو کبھی؛ماتا ہری؛ کا روپ دھارتی ہے جس نے رقص اور دلفریب اداؤں کا سحر جگا کر یورپ کے اعلی ٰفوجی اور سیاسی افسران کو اپنے جال میں جکڑا (فرانس،جرمنی) دونوں طرف سے خفیہ معلومات حاصل کیں تاریخ اسے ڈبل ایجنٹ کے نام سے یاد کرتی ہے 1917کو پیرس کے جنگلات میں فرانسیسی  فائرنگ اسکواڈ نے اسے گولیوں سے چھلنی کر دیا لیکن راز اگلوانے میں ناکام رہے کہا جاتا ہے کہ موت کے وقت نہ تو اس نے آنکھوں پر پٹی بندھوائی اور نا کسی خوف کا اظہار کیا،نیرہ آریہ سبھاش چندر بوس کے مقابل انگریز فوج کے لیے؛ویش کنیا؛ثابت ہوئیسہمت خان کی شادی پاکستانی فوجی افسر سے کرائی گئی وہ راولپنڈی میں رہ کر 1971 کی پاک بھارت جنگ کی خفیہ معلومات بھارت پہنچاتی،جنرل رانی سے کون واقف نہیں اقتدار کی راہداریوں میں انہی کے فیصلے بولتے، اسکی بیٹی عروسہ عالم آجکل پٹیالہ کے راجہ سابق وزیر اعلی ٰبھارتی پنجاب کیپٹن ارمندرسنگھ کے موتی باغ محل کا پھول ہیں؛ویش کنیاؤں؛ کی ایک لمبی فہرست ہے وقت کی کمی کے باعث کچھ تحریر کی زد میں نہیں آسکیں۔

Vishkanya: Myth, Mystery, and Murder زہر آلود دوشیزہ

حال میں واپس آئیں! اسلام آباد میں منعقد ہونیوا لی امریکہ کی 250 ویں یوم آزادی کی ہائی پروفائل تقریب جس کی ریسیپشن کی میزبانی کے فرائض پری چہرہ نتالی بیکر انجام دے رہی تھیں، استقبالیہ میں موجود وزیر اعظم شہباز شریف اور انکی کابینہ سے فرداً فرداً ملیں،ہاتھ تھام کر کی گئی گہری گفتگو مہمانوں کو حالت رشک میں لے گئی،وزیر اعظم کے لیے آنکھ جھپکنا محال ہو رہا تھا،؛ویش کنیا؛اشرافیہ کو اپنے حصار میں لے چکی تھی،موسم کی خرابی کے باوجود مقتدر حلقے تقریب میں پیش پیش تھے،ساحرہ بولنے پر مجبور ہوئی کہ؛موسم کی شدت کے باوجود آپ سب کی موجودگی خوش آئند ہے؛Vishkanya: Myth, Mystery, and Murder زہر آلود دوشیزہ

Vishkanya: Myth, Mystery, and Murder زہر آلود دوشیزہ

جانتے ہیں کہ نتالی بیکر کون ہیں؟امریکی وزارت خارجہ کی سینیئر منسٹر کونسلر اور قائم مقام سفیر نتالی بیکر تجربہ کار سفارتکار ہیں،عربی فرانسیسی سمیت دنیا کی بیشتر زبانوں پر عبور کی وجہ سے واشنگٹن انہیں دنیا کے؛ ہارڈ کور؛اور حساس علاقوں میں تعینات کرتا ہے جہاں مقصد نظام بدلنا ہو یا حکومت گرانی ہو وہ 2011 کے خونی انقلاب میں لیبیا کے فرنٹ محاذ پر رہیں،عراق کویت جنگ کے دوران پینٹاگون کے ساتھ کام کیا جس کے نتیجے میں داعش کے ظہور اور خطے میں بدترین تباہی نتالی بیکر کے فیضان کا ثمر ہے، طاقت کے مراکز کو وقتی وارفتگی سے نکل کر نتالی بیکر کے اصل سٹریٹیجک ہدف کو دیکھنا ہو گا کہ کہیں نتالی کی گرم جوش کرائسز مینجمنٹ پاکستان کے سیاسی دفاعی اور جغرافیائی نقشے پر اثر انداز تو نہیں ہونے جا رہی۔ہمارے پا س اب کسی؛ویش کنیا؛ کے زہر کا تریاق موجود نہیں

Leave a Comment