Sexual assault, ransom, crypto trip: Why Ishaq Dar is facing resignation demand متنازع چہروں کی آماجگاہ,ہمارے آج کے کالم کا عنوان ہے
Sexual assault, ransom, crypto trip: Why Ishaq Dar is facing resignation demand متنازع چہروں کی آماجگاہ
سیاست محض اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے کا سفر نہیں یہ کردار کی عدالت بھی ہے،ضمیر کا امتحان بھی اور تاریخ کے صفحات پر اپنا نام لکھوانے کی جدوجہد بھی مگر جب کردار کا آئینہ دھندلاتا ہے تو چہرے سے زیادہ اسکے سائے پہچانے جاتے ہیں،پاکستان کی سیاست میں برسوں سے ایک سوال ہوا میں معلق ہے جو ہر نئے بحران اور نئے تنازع کے بعد پھر سے جنم لیتا ہے،متنازع شخصیات کے لیے مسلم لیگ نون کے دروازے ہمیشہ کیوں کشادہ دکھائی دیتے ہیں،کہتے ہیں پرندے اسی پیڑ پر بسیرا کرتے ہیں جہاں انہیں تحفظ محسوس ہو،اگر کسی کشتی میں ہر بار متنازع مسافر ہی سوار ہوں توانگلیاں ملاح کی بصیرت پر بھی اٹھتی ہیں،دیکھتے ہیں ثاقب چدھڑ،احسن چٹھہ،سہیل شوکت بٹ،علی اصغر گورمانی،علی ڈار،رضا ڈار وغیرہ جیسے کردار کشتی کو منجدھار سے نکال پاتے ہیں یا ساحل پر ہی ڈبو دیتے ہیں،جمہوریت کا حسن اس میں نہیں کہ کتنے لوگ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں بلکہ اس میں ہے کہ کس قسم کے لوگ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،یہی وہ مقام ہے جہاں مسلم لیگ نون کو سب سے زیادہ تنقید کاسامنا کرنا پڑتا ہے

Sexual assault, ransom, crypto trip: Why Ishaq Dar is facing resignation demand متنازع چہروں کی آماجگاہ
مئی/ جون میں پنجاب اسمبلی کے مسلم لیگ نون کے رکن ثاقب چدھڑپر پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے ہراسانی، بلیک میلنگ اور فراڈ کے الزامات پر مبنی تنازعہ اور قانونی چارہ جوئی کا معاملہ خبروں کی زینت بنارہا،ثاقب چدھڑنے 2017 میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری جیسے ہائی پروفائل کیس میں مسیحا اور قصائی کا کردار بیک وقت ادا کیا سیاسی قلابازیاں کھاتے کھاتے آخر کارمسلم لیگ نون کے جھنڈے تلے پناہ لی اور غلاظت میں لتھڑے ہاتھوں کو مسلم لیگ نون کے حمام میں صاف کیا،ایک دوسری شخصیت آئرلینڈ میں مقیم مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ احسن چٹھہ المعروف مٹھا جی کی ہے انکی واحد قابلیت پی ٹی آئی اور دوسری خواتین کے بارے میں بیہودہ ترین زبان استعمال کرنا ہے،ان کے ٹویٹس انکی ذہنی پراگندگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،قلم کی حرمت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ ان کا کوئی بیان یہاں درج کیا جائے افسوس کا مقام یہ ہے کہ موصوف جب پاکستان آتے ہیں تو پنجاب حکومت کی طرف سے انہیں پروٹوکول دیا جاتا ہےانکے فالوئرز میں وزیر اعلیٰ،عظمیٰ بخاری، حنا بٹ،عطا تارڑاور ثانیہ عاشق جیسے حکومتی عہدیداران شامل ہیں

Sexual assault, ransom, crypto trip: Why Ishaq Dar is facing resignation demand متنازع چہروں کی آماجگاہ
،آگے چلیے کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کے ماموں کے گھر چھاپہ،سہیل بٹ کے برادر نسبتی کو حراست میں لے لیا گیا اس دوران وزیر موصوف کی اہلکاروں سے تلخ کلامی اور مزاحمت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دکھائی گئی،اس سے قبل 2013میں لاہور کی سیشن کورٹ عدالت نے لشکر جھنگوی کے رہنما حافظ معاویہ کے قتل کے جرم میں سہیل شوکت بٹ کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، سی ایم سے قریبی رشتہ داری کی بدولت آج کل صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل بٹ گنگا نہائے ہیں
https://ur.wikipedia.org/wiki/اسحاق_ڈا

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار سے متعلق 100ملین ڈالر کی مبینہ کرپٹو نقصان کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی رہیں،بڑے خاندان اربوں کے مالی کھیل کھیلتے ہیں، رقم کہاں سے آئی کہاں گئی کس نے ڈبوئی،ہنوذ دلی ّ دور است! علی ڈار بھی مسلم لیگ کی چھتری کے نیچے با حفاظت ہیں آئی ٹی کے شعبہ میں جلد انقلاب پاکستان کی تقدیر بدل دیگا،قوم نے گھبرانا نہیں،

Sexual assault, ransom, crypto trip: Why Ishaq Dar is facing resignation demand متنازع چہروں کی آماجگاہ
بڑے بوڑھوں سے سنتے آئے ہیں کہ نئی آنے والی نسل پہلوں سے سیانی ہوتی ہے رضا ڈار نے یہ کر دکھایا،تفصیل قوم کو ازبرَ ہے،اس موقع پر فیصل واوڈاکے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور انہوں نے اسحاق ڈار کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا کہتے ہیں کے پاکستان کی حکومت فیملی لمیٹڈ کی طرح چلائی جا رہی ہے،قوم منتظر ہی رہی شاید آج ہاف فرائی،فل فرائی یا نیفے میں پستول چلنے کی خبر آتی ہے لیکن شائد کرپٹو میں چمک زیادہ ہے ہمیں سننے کو ملا بھی تو DIG کا یہ بیان کہ غیر ملکی لڑکیاں یہاں سے بہت خوش گئیں اور پاکستان کا جھنڈہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا جو رات کے تین بجے انہیں مہیا کیا گیا، ڈر تھا کہ فیصل کامران کہیں یہ ہی نہ کہہ دیں کہ لڑکیاں پاکستان کی شہریت لینے پر بضد تھیں
شفاف تحقیقات کے خواہشمندوں کیلئے خبر ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور حکومت میں وینا حیات نامی خاتون نے صدر غلام اسحاق کے داماد عرفان اللہ مروت اور ساتھیوں پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا، مروتکا تعلق مسلم لیگ نون سے تھا،نواز شریف نے کمیٹی بنا دی جس نے عرفان مروت کو کلین https://tazzakhabren.com/close-allies-and-the-storm-of-allegations/چٹ دے دی۔
جاہل کو اگر جہل کا انعام دیا جائے، اس حادثہ وقت کو کیا نام دیا جائے
،میخانے کی توہین ہے رندوں کی ہتک ہے،کم ظرف کے ہاتھوں میں اگر جام دیا جائے