Gold price drops massive 35,500 in Pakistan قیمتوں میں بڑی ہلچل,ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی ہلچل,مسلسل دو روز ہوشربا اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہو گئی
مقامی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 35 ہزار 500 روپے کی نمایاں کمی سے 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 30 ہزار 435 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے کی سطح پر آ گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت 355 ڈالر کی بڑی کمی سے 5 ہزار 150 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ اس گراوٹ کو تاریخ کی سب سے بڑی کمی قرار دیا جا رہا ہے۔
| موجودہ قیمت | قیمت میں کمی | وزن | معیار | نام دھات |
| روپے4,60,701 | روپے30,435 | فی 10 گرام | 24 قیراط | سونا |
| روپے5,37,362 | روپے35,500 | فی ایک تولہ | 24 قیراط | سونا |
مقامی مارکیٹ میں چاندی کے بھاؤ
چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے,فی تولہ چاندی کی قیمت 1106 روپے کی کمی سے 11 ہزار 069 روپے کی سطح پر آ گئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 949 روپے کی کمی سے 9 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

| موجودہ قیمت | قیمت میں کمی | وزن | معیار | نام دھات |
| 9,489روپے | روپے949 | فی 10 گرام | 24قیراط | چاندی |
| 11,069روپے | 1106روپے | فی ایک تولہ | 24 قیراط | چاندی |
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت پونے 6 لاکھ روپے تک پہنچ گئی تھی۔