Welcome New Year 2026:شاندار آتش بازی اور رنگا رنگ جشن کے ساتھ سال نو 2026 کا آغاز ہوگیا

سال 2025 اچھی اور تلخ یادوں کے ساتھ رخصت ہوا اور دنیا نئی امیدوں کے ساتھ 2026 کو خوش آمدید کہہ رہی ہےWelcome New Year 2026

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سال 2026 کا آغاز سب سے پہلے بحر الکاہل کے نیم آباد علاقوں سے ہوا جس کے بعد نیوزی لینڈ اور پھر آسٹریلیا میں نئے سال نے قدم رکھا۔جیسے ہی گھڑیال نے 12 بجے کا ڈنکا بجایا۔ ہر طرف سے رنگا رنگ آتش بازی شروع ہوگئی اور آسمان پر حسین اور دلکش مناظر دیکھنے کو ملے۔

جاپان : جاپان نئے سال میں داخل ہوا جہاں 2026 کے آغاز پر روایتی عبادت کر کے اسکا استقبال کیا گیا۔ جس کے بعد جنوبی کوریا کا نمبر ہے۔

Welcome New Year 2026:شاندار آتش بازی اور رنگا رنگ جشن کے ساتھ سال نو 2026 کا آغاز ہوگیا

چین : چین میں نئے سال کا استقبال روایتی انداز میں کیا گیا، ہانگ کانگ میں نئے سال کی آمد پر آتشبازی کی گئی ، تائیوان میں بھی 101 ٹاور پر شاندار آتش بازی کی گئی۔

چینی صدر کا پیغام :چینی صدرشی جن پنگ نے نئے سال کی آمد پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ چین کے لئے 2025 کامیابیوں اور ترقی کا سال ثابت ہوا، ہماری معاشی قوت، دفاعی طاقت نئی بلندیوں تک پہنچ چکی ہے،آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے لوگوں کے درمیان خونی رشتے ہیں،  مادرِ وطن کے دوبارہ اتحاد کو روکا نہیں جا سکتا۔

Welcome New Year 2026:شاندار آتش بازی اور رنگا رنگ جشن کے ساتھ سال نو 2026 کا آغاز ہوگیا

روسی صدر کا پیغام :روس کے صدر ولادیمیئر پیوٹن نے  کہا کہ یقین ہے روس جنگ میں فتح حاصل کرے گا،امن مذاکرات اور یوکرین تنازعہ کا حتمی نتیجہ اب بھی غیر یقینی ہے

علاوہ ازیں فلپائن، ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی، ہانگ کانگ، شنگاپور اور مکائو میں سال نو کا آغاز ہوگیا۔خیال رہے کہ جزائر غرب الہند میں جزیرہ کیرٹیمیسی نئے سال کا استقبال کرنے والا پہلا آباد جزیرہ ہے جس کی آبادی تقریبا پانچ ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔دنیا میں سال نو منانے والا سب سے آخری علاقہ امریکا کا ساموا ہوگا۔

دنیا بھر میں پرانے سال کو الوداع اور نئے سال کا استقبال مختلف روایتی طور طریقے اوررسمیں اپنائی جاتی ہیں جن میں سے بعض روایتی طریقے دلچسپ اور عجیب بھی ہیں۔

 توے اور برتن بجانا

دنیا بھر میں پرانے سال کو الوداع اور نئے سال کا استقبال مختلف روایتی طور طریقے اوررسمیں اپنائی جاتی ہیں جن میں سے بعض روایتی طریقے دلچسپ اور عجیب بھی ہیں۔
 توے اور برتن بجانا

سال نو کے موقع پر دنیا کے اکثر ممالک میں لوگ توے اور برتن بجانا شروع کردیتے ہیں،کہا جاتا ہےکہ اس روایت کا آغاز آئرلینڈ سے ہوا، اس کا مقصد خود کو شیطانی خیالات اور منفی جذبات سے دور کرنا ہے تاکہ نئے سال کا آغاز مثبت اور خوشحال ہو۔

خواہش لکھ کر جلانا
Welcome New Year 2026:شاندار آتش بازی اور رنگا رنگ جشن کے ساتھ سال نو 2026 کا آغاز ہوگیا

اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ نئے سال کے آغاز پر جو خواہش کی جائے وہ پوری ہوتی ہے، تاہم روس اور خاص طو پر آرمینیا میں لوگ اپنی خواہش کو کاغذ پر لکھ لیتے ہیں جسے وہ جلا کر اس کی راکھ رکھ لیتے ہیں اور جیسے ہی گھڑی میں 12 بجتے ہیں وہ راکھ کسی مشروب میں ڈال کر پی لیتے ہیں۔

کیک کے اندر سکہ
Welcome New Year 2026:شاندار آتش بازی اور رنگا رنگ جشن کے ساتھ سال نو 2026 کا آغاز ہوگیا

قبرص سمیت بعض یورپی ممالک میں سال نو کے موقع پر ‘ویسیلوپیتا’ نامی خصوصی کیک تیار کیا جاتا ہے، یہ کیک گھر کے سربراہ کی جانب سے اپنے پیاروں کے سامنےکاٹا جاتا ہے اس کیک میں ایک سکہ بھی چھپا ہوتا ہے اور کیک کا سکے والا حصہ جس کے پاس جاتا ہے اسے سال بھر کے لیے خوشحالی نصیب ہونے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

انگور کے 12 دانے کھانا
Welcome New Year 2026:شاندار آتش بازی اور رنگا رنگ جشن کے ساتھ سال نو 2026 کا آغاز ہوگیا

نئے سال کا آغاز ہوتے ہی ہسپانوی شہری انگور کے 12 دانے کھاتے ہیں ، اس حوالے سے ان کا خیال ہے کہ اس سے سال کے 12 مہینے ان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوں گے، اسپین کے علاوہ لاطینی امریکا اور انڈونیشیا میں بھی یہ رسم پائی جاتی ہے۔

گول پھل

Welcome New Year 2026:شاندار آتش بازی اور رنگا رنگ جشن کے ساتھ سال نو 2026 کا آغاز ہوگیا

جنوب مشرقی ایشیائی ملک فلپائن میں سال نو کے موقع پر اپنے مہمانوں کو 12 قسم کے گول ‘اسپیریکل’ پھل پیش کیے جاتے ہیں، مقامی افراد اسے خوشحالی کا باعث سمجھتے ہیں کیونکہ یہ سِکوں کی طرح گول ہوتے ہیں، 12 میں سے ہر پھل سال کے ایک ماہ کی نمائندگی کرتا ہے، ان پھلوں کو رات گئے میز کے وسط میں رکھ کر پیش کیا جاتا ہے۔

Leave a Comment