Moments That Defined the Past – 26 Januaryتاریخ: وقت کی زندہ گواہی

Moments That Defined the Past – 26 Januaryتاریخ: وقت کی زندہ گواہی ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے

تاریخ — وقت کی گواہی : تاریخ وقت کی آنکھ میں ٹھہرا ہوا خواب ہے،جو جاگے تو قوموں کو راستہ دکھائے۔یہ شکست کی دھول میں چھپی وہ صدا ہے،جو حوصلہ بنے تو تقدیر بدل جائے۔قلم نے جہاں سچ لکھا، وہی عہد امر ہوا،تلوار کی گھن گرج بھی وقت کے شور میں گم ہوئی۔ جو قوم اپنے ماضی کو سینے سے لگا لے،اس کی ہر صبح نئی روشنی سے جگمگ ہوئی۔

 “صرف اردو ہی پاکستان کی ریاستی زبان “

Moments That Defined the Past – 26 Januaryتاریخ: وقت کی زندہ گواہی

جنوری26- 1952 کو پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین نے پلٹن فیلڈ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ “صرف اردو ہی پاکستان کی ریاستی زبان (ریاستی زبان) قرار  دیا”۔

Moments That Defined the Past – 26 Januaryتاریخ: وقت کی زندہ گواہی

افغانستان  میں  ملک کا آٹھواں آئین  نافذ 

افغانستان میں عبوری حکومت کے سربراہ صدر حامد کرزئی ملک کے نئے آئین پر دستخط کردیئے,افغانستان میں ملک کے سب سے بڑے ادارے بڑی جرگہ نے تقریباً تین ہفتے قبل اس آئین کی عرضی دی ہے۔آئین میں اسلام کو ملک کا بڑا مذہب قرار دیا گیا اور ان کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی گئی۔

Moments That Defined the Past – 26 Januaryتاریخ: وقت کی زندہ گواہی

سرائیلی قابض فوج نے 26 جنوری 2023ء بروز جمعرات کی صبح مقبوضہ فلسطین کے شہر جنین پر  حملہ 

اسرائیلی قابض فوج نے 26 جنوری 2023ء بروز جمعرات کی صبح مقبوضہ فلسطین مغربی کنارے کے شہر جنین اور اس کے کیمپ کے خلاف حملہ کیا تھا۔ اس حملے کے دوران 10 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔ اور ایک بزرگ خاتون سمیت کافی لوگ زخمی ہوئے۔حملہ جمعرات 26 جنوری کی صبح شروع ہوا اور اس نے جنین کیمپ میں السباغ خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک گھر کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔

قابض فوجیوں نے گھر کو نشانہ بنانے کے لیے آگ بھڑکنے والے گولوں کا استعمال کیا جس سے گھر میں آگ لگ گئی اور اندر موجود تین افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے، انھوں نے کیمپ کے اندر موجود سرکاری اسپتال اور شہداء کے مردہ خانے پر بھی دھاوا بول دیا۔

Moments That Defined the Past – 26 Januaryتاریخ: وقت کی زندہ گواہی

ولی خان طویل علالت کے بعد کومہ میں انتقال کر گئے 

ولی خان، خان عبدالغفار خان کے بیٹے تھے۔سیاسی زندگی کا آغاز تقریباً ساٹھ برس قبل خدائی خدمتگار تحریک میں شمولیت سے کیا تھا۔ اپنی سیاسی زندگی کے دوران میں وہ کئی مرتبہ پابند سلاسل بھی ہوئے۔ قید کے دوران میں ایک کتاب ’فیکٹس آر فیکٹس‘ بھی لکھی تھی۔ ان پر ان کی تمام سیاسی زندگی کے دوران میں پاکستان مخالف ہونے کا الزام لگتا رہا وہ ایک نڈر اور اصول پسند سیاست دان رہے۔ طویل علالت کے بعد  26 جنوری  2006 کومہ میں ان کا انتقال ہوا۔ اور ان کی وصیت کے مطابق ان کو ان کے آبائی گھر ولی باغ میں دفنایا گیا۔ پشتون سیاست پرانھوں نے انمٹ نقوش چھوڑے اور قوم پرستی کا ثبوت دیتے ہوئے۔ اپنی قوم کے مفادات پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

دلکش و بامعنی تفصیلعنوان
تاریخ وقت کے سینے میں محفوظ وہ امانت ہے جو قوموں کے عروج و زوال، قربانیوں اور فتوحات کی خاموش مگر زندہ گواہی دیتی ہے۔تاریخ
تاریخ کا شعور انسان کو اپنی پہچان عطا کرتا ہے اور اسے ماضی کی روشنی میں حال سنوارنے اور مستقبل تعمیر کرنے کا ہنر سکھاتا ہے۔شعورِ تاریخ
تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ طاقت عارضی ہوتی ہے، مگر عدل، علم اور کردار ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔سبقِ تاریخ
وہ قوم جو اپنی تاریخ کو سینے سے لگاتی ہے، وقت کی آندھیوں میں بھی سرخرو اور باوقار رہتی ہے۔قوم اور تاریخ
Moments That Defined the Past – 26 Januaryتاریخ: وقت کی زندہ گواہی

صاحبزادہ یعقوب خان کا  یوم وصال  26 جنوری 2016

صاحبزادہ یعقوب خان (پیدائش: 23 دسمبر 1920ء) برطانوی ہندوستان کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے۔ وہ 1982ء سے 1991ء تک پاکستان کے وزیر خارجہ رہے۔ انھوں نے مشرقی پاکستان کے گورنر اور امریکا کے لیے پاکستانی سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔قیام پاکستان کے فوری بعد قائد اعظم کے باڈی گارڈ دستے کے سربراہ مقرر ہوئے، سن 1951 میں ملٹری انٹیلیجنس اور بعد ازاں آئی ایس آئی میں خدمات انجام دیں،صاحبزادہ یعقوب خان کا انتقال ایک عہد کا اختتام ہے,حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا

Moments That Defined the Past – 26 Januaryتاریخ: وقت کی زندہ گواہی

 ہندوستان کو ایک خودمختار جمہوریہ قرار دیا گیا

جنوری26- 1950 میں آزاد ہندوستان کا آئین نافذ ہوا اور ہندوستان کو ایک خودمختار جمہوریہ قرار دیا گیا۔ اس کے بعد اس دن کو یوم جمہوریہ کے طور پر منایا جانے لگا۔ اس کے علاوہ 26 جنوری 1957 کو جموں و کشمیر کو باضابطہ طور پر ہندوستان کا حصہ بنایا گیا۔

Moments That Defined the Past – 26 Januaryتاریخ: وقت کی زندہ گواہی

نصیر الدین محمد ہمایوں  انتقال کر گئے

نصیر الدین محمد ہمایوں، جو مغل سلطنت کے دوسرے حکمران تھے،6 2 جنوری 1556ء کو دہلی میں اپنی ذاتی لائبریری کے شیر منڈل کی سیڑھیوں سے گر کر انتقال کر گئے۔ وہ 1530ء-1540ء اور پھر 1555ء-1556ء تک حکمران رہے اور علم نجوم اور فلکیات میں مہارت حاصل کی۔ہمایوں کا مقبرہ دہلی میں واقع ہے، جو مغل طرز تعمیر کی ایک بہترین مثال ہے۔

Moments That Defined the Past – 26 Januaryتاریخ: وقت کی زندہ گواہی

 باسکٹ بال کے عالمی لیجنڈ کوبی برائنٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک 

26 جنوری 2020 کو باسکٹ بال کے عالمی لیجنڈ کوبی برائنٹ (کوبی برائنٹ) اپنی 13 بیٹی گیانا کے ساتھ کیلیفورنیا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ بی بی سی اردو اس المناک حادثے میں ان کی بیٹی اور دیگر 7 افراد سے متفق کل 9 افراد سوار تھے، جن میں سے کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا ,یہ واقعہ کھیلوں کی دنیا کے لیے ایک بڑا صدمہ تھا، جس نے دنیا بھر کے پرستاروں کو غمزدہ کر دیا۔

Moments That Defined the Past – 26 Januaryتاریخ: وقت کی زندہ گواہی

افریقہ میں صاف اور سب سے بڑا ہیرا کلینن ڈائمنڈ دریافت

یہ ہیرا 26 جنوری 1905 کو جنوبی افریقہ سے ملا۔ 3106 کیرٹ کا عظیم الشان ہیرا ‘کلین ڈائمنڈ’ کہلاتا ہے،

Leave a Comment