Look into the History:آٹھ جنوری تاریخ کے جھروکوں سے

Look into the History:آٹھ جنوری تاریخ کے جھروکوں سے,ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے

 اوقات بدلتے دیر نہیں لگتی، مگر واقعات کے نشان باقی رہتے ہیں۔ہر بڑے واقعے کے پیچھے قربانیوں، جدوجہد اور خوابوں کی ایک پوری دنیا چھپی ہوتی ہے,قومیں تب بیدار ہوتی ہیں جب وہ ماضی کے واقعات سے سبق سیکھتی ہیں،تاریخ کے بڑے حادثے وقت کو چیرتے ہوئے نسلوں کو جھنجھوڑ جاتے ہیں,تو آئیے تاریخ میں جھانکتے ہیں 

Look into the History:آٹھ جنوری تاریخ کے جھروکوں سے

شیخ مجیب الرحمان کی غیر مشروط رہائی:1971 بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ کے دوران مغربی پاکستان میں قید ہونے کے بعد، بین الاقوامی دباؤ پر بغیر کسی شرط یا پیشگی شرائط کے رہا کر دیا گیا۔ انہیں لندن اور پھر ڈھاکہ پہنچایا گیا، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔شیخ مجیب الرحمان کو پاکستان نے 8 جنوری 1972 کو غیر مشروط طور پر رہا کیا تھا۔

Look into the History:آٹھ جنوری تاریخ کے جھروکوں سے,ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے1

جنرل آصف نواز جنجوعہ کا انتقال:جنجوعہ کا انتقال 8 جنوری 1993 کو اس وقت ہوا جب وہ راولپنڈی میں اپنے گھر کے قریب جاگنگ کر رہے تھے۔ موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دیا گیا اور تدفین سے پہلے پوسٹ مارٹم نہ کیا گیا , اپریل 1993 میں جنجوعہ کی بیوہ نزہت نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر کو بریگیڈیئر امتیاز، انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ شہباز شریف، اور چوہدری نثار علی خان نے زہر دیا تھا

Look into the History:آٹھ جنوری تاریخ کے جھروکوں سے

چارلس دی گال فرانس کے صدرمنتخب ہوۓ:جنوری 1959ء میں فرانس کے صدر منتخب ہوئے۔ 1965ء میں سات سال کی مدت کے لیے دوبارہ صدر چنے گئےچارلس ڈیگال کا شمار ان قوم پرست قائدین میں ہوتا ہے جنھوں نے بیسویں صدی میں‌ دنیا سے اپنے عزم و استقلال کو منوایا۔ انھیں بہترین فرانسیسی جنرل اور قوم کے مدبّر کی حیثیت سے یاد کیا جاتا ہے۔

Look into the History:آٹھ جنوری تاریخ کے جھروکوں سے

 حجاز کا نام تبدیل کر کے سعودی عرب رکھا گیا: آٹھ جنوری 1926ء کو شاہ حجاز عبد العزیز ابن عبد الرحمن آل سعود نے ایک خصوصی تقریب میں مملکت نجد و حجاز کے مکمل اختیارات سنبھالنے کا اعلان کر دیا۔ 1932ء میں، برطانیہ کی رضامندی حاصل ہونے پر مملکت حجاز و نجد کا نام تبدیل کر کے مملکت سعودی عرب رکھ دیا گیا۔ مارچ 1938ء میں، تیل کی دریافت نے ملک کو معاشی طور پر زبردست استحکام بخشا اور مملکت میں خوش حالی کا دور دورہ ہو گیا۔

Look into the History:آٹھ جنوری تاریخ کے جھروکوں سے

سلطان محمود غزنی کا  سومنات مندر پر حملہ:سلطان محمود غزنوی نے 1026ء میں گجرات (انڈیا) کے ساحل پر واقع سومناتھ مندر پر مشہور حملہ کیا، جس کا بنیادی مقصد بت شکنی اور بے پناہ دولت کا حصول تھا۔ یہ مہم راجہ بھیم دیو کے دور میں ہوئی، جہاں 50,000 سے زائد راجپوتوں کی مزاحمت کے باوجود غزنوی فوج نے فتح حاصل کی، مندر کو مسمار کیا اور تاریخی خزانہ غزنی لے گئے

Look into the History:آٹھ جنوری تاریخ کے جھروکوں سے

فیدل کاسترو نے کیوبا کا اقتدار سنبھالا۔: فیڈل کاسترو کی انقلابی افواج نے ہوانا، کیوبا میں داخل ہو کر فلگینسیو باتیستا کی آمرانہ حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ اس کامیاب انقلاب کے بعد کیوبا میں سوشلسٹ حکومت قائم ہوئی، کاسترو نے حکومت سنبھالی اور امریکہ سے تنازعات کا آغاز ہوا۔

کون آیا ہے یہاں رہتی دنیا تک
سب کو جانا ہے، تاریخ یہی کہتی ہے

Leave a Comment