“Kangaroo Courts in Pakistan”کینگروکورٹس جلد فیصلہ سنانے کے لیے انصاف کے اصولوں کو پھلانگتی ہیں

“Kangaroo Courts in Pakistan”کینگروکورٹس جلدفیصلہ سنانے کے لیے انصاف کے اصولوں کو پھلانگتی ہیں,یہ ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے

بینظیر بھٹو کو یہ اعزاز جاتا ہے کہ انہوں نے سب سے پہلے گو بابا گو(غلام اسحاق خان کے لیے) اور کینگرو کورٹس(عدالت میں اپنے خلاف سنائے جانے والے فیصلوں پر) کی اصطلاح استعمال کی تھی۔جبکہ اس میں بارے میں مختلف قیاس آرائیاں موجود ہیں 250 سال قبل ایک یورپی سیاح اسٹریلیا آیا یہاں اس نے ایک عجیب جانور دیکھا جو قلانچیں بھرتا تو اس کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جاتی پیٹ کے ساتھ تھیلی میں موجود بچہ سیاح کو پیارا لگا اس نے مقامی شخص سے اس جانور کا نام پوچھا تو اس نے اپنی مقامی زبان مینا میں جواب دیا؛کینگرو؛مطلب میں نہیں جانتا؛ سیاح سمجھا اس جانور کا نام کینگرو ہے اس طرح یہ جانور کینگرو کے نام سے دنیا میں مشہور ہوا،ہمارے ہاں عدالتوں کے لیے جب کینگرو کورٹس کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے تو ہماری مراد کینگرو کی رفتار سے بغیر تحقیق تیز ترین فیصلے جبکہ تھیلی میں بچے کی موجودگی کو؛فیصلے ہماری جیب میں؛سے جوڑتے ہیں، حقیقت میں کینگرو کورٹس کا ذکر کیلفورنیا کی عدالت میں؛گولڈ رش؛کیس میں 1849میں ہوا 24 جنوری1948کو جیمزڈبلیو مارشل کو سوٹرمل کولوما میں سونا ملا جس کے حصول کے لیے 3 لاکھ لوگوں نے ریاستہا ئے متحدہ سے کیلفورنیا ہجرت کی،سونے کی کانوں میں ہونے والے تنازعات کو نمٹانے کے لیے غیر رسمی عدالتوں کا استعمال کیا جاتا یہ عدالتیں اکثر غیر قانونی گولڈ اسپیکٹرز کے ساتھ منسلک ہو جاتیں جنہیں کلیم جمپرز کا نام دیا جاتا۔پس ثابت ہوتا ہے کہ کینگروکورٹس جلد سے جلد فیصلہ سنانے کے لیے انصاف کے اصولوں کو پھلانگتی ہیں،کورٹ آف لاء کی چھتری تلے انصاف کا قتل کرتی ہیں بھٹو قتل کیس میں عدالتوں کو قاتل عدالتوں کا نام دیا گیا

“Kangaroo Courts in Pakistanبینظیر بھٹو کو یہ اعزاز جاتا ہے کہ انہوں نے سب سے پہلےکینگرو کورٹس کی اصطلاح استعمال کی تھی

پاکستان کی عدالتی تاریخ   
ہمارے سیاسی قائدین کے لیے عدالتیں بثا اوقات کینگرو کورٹس ثابت ہوئیں 1995میں راولپنڈی کی عدالت نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں رکن قومی اسمبلی شیخ رشید کو 2 لاکھ روپے جرمانہ کے ساتھ 7سال قید بامشقت کی سزا سنائی جیسے ہی جج لطیف ملک نے فیصلہ سنایا جج کے خلاف شدید نعرے بازی شروع ہو گئی کچھ خواتین نے جج کی طرف جوتیاں اچھال دیں،عدالت کی طرف سے شیخ صاحب کو دہشت گرد قرار دے کر بہاولپور جیل بھیج دیا گیا گورنر الطاف نے وزیر اعظم بینظیر کے خلاف نا زیبا الفاظ استعمال کرنے کی پاداش میں شیخ رشید کو عدالتوں کے ذریعے سبق سکھانے کے لیے تمام کاروائی کی جس کا وہ ان الفاظ میں اظہار بھی کرتے رہے کہ یہ شیدا ٹلی عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتا تھا۔1997 میں نواز شریف دوسری مرتبہ وزیر اعظم بنے اب ابتلا کا دور پیپلز پارٹی کا مقدر بنا احتساب بیورو کے چیئر مین سینیٹر سیف الرحمان (جنید صفدر کے سابق سسر)نے جج ملک قیوم کے ذریعے بینظیر اور آصف زرداری کو سزا دلوائی ہمارے محترم موجودہ وزیر اعظم کی آڈیو اب بھی اکثر سوشل میڈیا پر سننے کو مل جاتی ہے جس میں وہ جسٹس قیوم کو بینظیر صاحبہ کی سزا بڑھانے کے بارے میں ہدایات دے رہے ہیں 21 جولائی 2018 کو راولپنڈی کی عدالت میں جج سردار اکرم نے رات 11بجے ایک فیصلہ سنایا جس میں مسلم لیگ نواز کے رہنما حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ ا سی کیس میں 7 افراد کو بری کر دیا گیا، عدالتی تاریخ کی ورق گردانی کرنے پر آپ کو ایسے بیسیوں فیصلے آسانی سے مل جائیں گے جہاں انصافٖ کا قتل کیا گیا ہو مثلاً نقیب اللہ محسود قتل کیس میں SSP راؤ انور کی رہائی،شرجیل میمن کا رہا ہونا،ماضی قریب2023 میں نواز شریف کی ایئرپورٹ پر بائیو میٹرک تصدیق اور سول انتظامیہ کے پروٹوکول نے تنازعہ کو جنم دیا 2018  میں کرپشن ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا10 سالہ نا اہلی25ملین ڈالر جرمانے کا بوجھ کندھوں پر لاد ے2019 میں طبی بنیادوں پر لندن روانہ ہوئے اور جب پاکستان کو نوازنے کے لیے واپس لوٹے تو کمشنر لاہور اور CCPO نے نا صرف استقبال کیا بلکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈاور فلیگ شپ کیس میں بری کر دیا اس کو کہتے ہیں فوری اور سستا انصاف آپ کی دہلیز پر،کل کے مجرم آج کے وزیر اعظم

پہلووضاحتبنیادی اسباباثرات
تعریفغیر سرکاری یا متوازی عدالتیں جو آئینی نظام سے باہر کام کرتی ہیںعدالتی نظام پر عدم اعتمادقانون کی بالادستی کمزور
اقسامجرگہ، پنچایت، غیر رسمی ٹریبونلزروایتی رسم و رواجانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں
قانونی حیثیتعدالتِ عالیہ کے فیصلوں کے مطابق غیر قانونیآئینی تحفظ کا فقدانقانونی انتشار
سماجی اثراتاکثر فیصلے جانبدارانہ ہوتے ہیںطاقت کا غلط استعمالخوف، ناانصافی، سماجی عدم استحکام
“Kangaroo Courts in Pakistanبینظیر بھٹو کو یہ اعزاز جاتا ہے کہ انہوں نے سب سے پہلےکینگرو کورٹس کی اصطلاح استعمال کی تھی

نصاف کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی کہ شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ بیگناہ ہیں۔حالیہ برسوں میں پاکستان کا  نظام عدل؛کینگرو طرز؛ کی عدالتوں کے ذریعے کمزور ہوا،فوجی حمایت یافتہ کاروائیوں نے پورے ملک کو غم و غصے اور تشویش میں مبتلا کر دیا ہے فوجی عدالتیں سویلین سیاسی مقدمات کی سماعت کر رہی ہیں جو آئین ِ پاکستان کی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائیٹس واچ جیسے بین الاقوامی نگران اداروں نے ان طریقوں کی مزمت کی ہے آج کل تحریک انصاف پر ابتلاء کا دور ہے9 مئی کے حوالے سے عدالتوں کی طرف سے آنے والے ہر غیر منصفانہ فیصلے جن میں حسان نیازی سمیت 60  مجرموں کو 2 سے 10سال قید کی سزا،راولپنڈی،سرگودھا اور اب فیصل آباد عدالت کے فیصلوں پر خان صاحب کثرت سے کینگرو کورٹس کا لفظ استعمال کرتے ہیں،یہاں فیصل آباد عدالت نے فواد چودہری اور زین قریشی کے لیے جس طرح اپنا دل بڑا کیا داد کی مستحق ہے  

     لازم ہے کہ یہ ہو گی،مگر دیر سے ہو گی۔۔۔۔ہو گی شب ظلمت کی سحر، دیر سے ہو گی   

اس میں میرے عیسیٰ کا کوئی نقص نہیں ہے۔۔۔کوفی ہوں دوا  ذود اثر دیر سے ہو گی

 فرعون کو مل سکتا ہے نروان کا رستہ۔۔۔۔لیکن اسے موسیٰ کی خبر دیر سے ہو گی

Leave a Comment