Is History,Echo of the Past?تاریخ، ماضی کی بازگشت ہے؟ ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے
جب انسان نے شعور کی آنکھ کھولی، اسی لمحے تاریخ کا آغاز ہو گیا۔ غاروں کی دیواروں پر بنے ہوئے نقش، قدیم تہذیبوں کے کھنڈر، اور پرانی تحریریں—یہ سب تاریخ کے وہ اوراق ہیں جو خاموش ہو کر بھی بہت کچھ بیان کرتے ہیں۔ وقت کے ساتھ انسان نے نہ صرف جینا سیکھا بلکہ اپنے تجربات کو محفوظ کرنا بھی سیکھ لیا، اور یوں تاریخ ایک باقاعدہ علم بن گئی۔
(History)مصر میں 1954 جمال عبدالناصر کی حکومت کا آغاز ہو

مصر میں جمال عبدالناصر نے باضابطہ طور پر اقتدار سنبھالا اور ملک کے حقیقی حکمران بن گئے۔ انہوں نے محمد نجیب کو عہدے سے ہٹا کر خود وزرائے اعظم اور کونسل آف ریوولیوشنری کمانڈ کے چیئرمین کے طور پر باگ ڈور سنبھالی

صدر غلام اسحاق خان نے1993 نواز شریف کی حکومت کو برطرف کر دیا۔بلخ شیر مزاری نگراں وزیر (History)اعظم پاکستان منتخب
یہ دونوں واقعات 18 اپریل 1993ء کو پیش آئے تھے، جو پاکستانی سیاست کا ایک ہنگامہ خیز دن تھا,اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان نے آئین کی دفعہ 58-2(بی) کا استعمال کرتے ہوئے میاں نواز شریف کی پہلی حکومت کو بدعنوانی اور بدانتظامی کے الزامات لگا کر ختم کر دیا تھا,حکومت کی برطرفی کے فوراً بعد بلخ شیر مزاری کو ملک کا نگراں وزیراعظم مقرر کیا گیا تاکہ وہ نئے انتخابات تک امورِ مملکت چلا https://tazzakhabren.com/11-februarywhen-history-whispered-change/سکیں

(History)ثقافتی ورثہ کا عالمی دن
ثقافتی ورثہ انسانیت کی مشترکہ پہچان ہے جسکو برقرار رکھنے کیلئے د نیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہر سال 18اپریل کو عالمی یومِ ثقافتی ورثہ منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد عالمی سطح پر تاریخی عمارات، آثارِ قدیمہ، مذہبی و تمدنی مقامات اور دیگر ثقافتی ورثوں کی حفاظت، بحالی اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے

(History)عارف لوہار، پاکستانی لوک گلوکارکا یوم پیدائش
معروف لوک گلوکار عارف لوہار 18 اپریل 1966 کو لالہ موسیٰ میں پیدا ہوئے، آواز کی چاشنی اور خوش لباسی ان کی پہچان ہے۔عارف لوہار گذشتہ 20 سالوں کے دوران دنیا بھر میں 50 سے زیادہ غیر ملکی دوروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ جن میں مملکت متحدہ، ریاستہائے متحدہ اور متحدہ عرب امارات کے دورے بھی شامل ہیں انھوں نے پاکستان اور بھارت میں متعدد پنجابی فلموں میں بھی نغمے گا چکے ہیں

(History)البرٹ آئنسٹائن امریکی ماہر طبیعیات و سائنسدان,کا یوم وفات
معروف سائنسدان البرٹ آئین سٹائین کے نام سے کون نہیں واقف؟انہیں ‘‘فادر آف ماڈرن فزکس’’کہا جاتا ہے،وہ 14 مارچ 1879ء کو جرمنی کے شہر اولم میں اشکنازی کے ایک خاندان میں پیدا ہوئے۔ اْنہیں سب سے زیادہ شہرت تھیوری آف ریلیٹیویٹی اور ماس انرجی ایکیویویلنس کو تیار کرنے کے لیے ملی۔آئن سٹائن کو موسیقی بہت پسند تھی اور ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ سائنسدان نہ ہوتے تو ایک بڑے موسیقار ہوتے۔ 18اپریل 1955ء میں البرٹ آئن سٹائن کا 76 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا اور 1980 کی دہائی کے بعد آئن سٹائن کے دماغ پر بہت سی تحقیقات ہوئی لیکن بیشتر کو مسترد کردیا گیا یاناقابل اعتبار سمجھا گی

(History)امریکہ نے 18 اپریل 1942 کوسرزمین جاپان پر پہلا فضائی حملہ تھا
ڈولٹل ریڈ جو 18 اپریل 1942 کو ہوا، دوسری جنگ عظیم کے دوران سرزمین جاپان پر امریکہ کا پہلا فضائی حملہ تھا۔ یہ حملہ پرل ہاربر (7 دسمبر 1941) پر جاپانی حملے کے چار ماہ بعد کیا گیا، جس کا مقصد امریکی فوج اور عوام کے حوصلے بلند کرنا تھا۔اس مشن کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل جیمز “جمی” ڈولٹل نے کی۔ طیاروں نے ٹوکیو، یوکوہاما، یوکووسوکا، ناگویا، کوبے اور اوساکا میں فوجی اور صنعتی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
| مفہوم | عنوان |
|---|---|
| وقت کے سینے پر لکھی ہوئی انسانی داستان | تاریخ کیا ہے؟ |
| سچ، تجربہ اور گزرے ہوئے فیصلوں پر قائم | بنیاد |
| قوموں کو جگانے اور سوچ بدلنے کی قوت | طاقت |
| نظر انداز ہونے پر عبرت میں بدل جانا | کمزوری |
| فاتح، مظلوم اور خاموش گواہ | کردارِ وقت |
| یاد رکھنے والوں کے لیے رہنمائی | انجام |

(History)اپریل 18- 1974 کو وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے ڈرائی پورٹ کا افتتاح کیا
18 اپریل 1974 کو وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے لاہور میں پہلی خشکی بندرگاہ کا افتتاح کیا۔ اس اقدام کا مقصد ملک کے صنعتی مرکز یعنی لاہور میں درآمدی و برآمدی سامان کی کلیئرنس کو آسان بنانا اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا، جس سے رسدکے مسائل حل ہوئے۔یہ ڈرائی پورٹ پاکستان میں جدید تجارتی انفراسٹرکچر کی بنیادوں میں سے ایک اہم سنگ میل تھی جس نے مقامی صنعتوں کو بین الاقوامی منڈیوں تک براہ راست رسائی فراہم کی