
Good by 2025 لاہور، اسلام آباد،ملتان اورپشاور میں سال 2025 کا آخری سورج غروب ہوگیا
,شہر قائد میں سال 2025 کا آخری سورج آج طلوع ہوا تو شہر کی فضا میں ایک خاص سی خاموشی اور جذبات کی گونج محسوس کی گئی۔مختلف علاقوں سے شہری سال کے آخری طلوع آفتاب کے دلکش مناظر دیکھنے کے لیے ہل پارک پہنچے جہاں صبح کی پہلی روشنی نے نئے آغاز کی نوید سنائی۔ہل پارک پر موجود شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ امید، شکرگزاری اور نئے خوابوں کی علامت ہے۔
Good bye year 2025:الوداع سال
صبح 7 بجکر 16 منٹ پر سال 2025 کے آخری سورج کی سنہری کرنیں افق پر بکھر گئیں، جنہوں نے آسمان کو رنگوں سے سجا دیا۔شہریوں نے اس منظر کو موبائل کیمروں میں محفوظ کرنے کی کوشش کی مگر بادلوں کی وجہ سے وہ یہ لمحہ قید Good bye نہیں کر پائے، جبکہ کئی افراد نے نئے سال کے لیے دعائیں کیں اور گزرے سال کی یادوں کو خاموشی سے الوداع کہا
۔دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں نئے سال کے جشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

پنجاب میں ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ پر پابندی عائد کردی گئی، ہوائی فائرنگ پر دہشت گردی کا مقدمہ درج ہوگا۔پشاور میں قلعہ بالاحصار، ہشت نگری چوک اور جی ٹی روڈ پر مختلف مقامات حساس قرار دیے گئے ہیں۔