An emergency declared after a shocking explosion rocked Islamabad’s Imam Bargah Tarlai!اسلام آباد میں امام بارگاہ کے قریب دھماکا,ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے
, امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی جبکہ مزید حلاکتوں کا خدشہ ہے، 169 زخمی امام بارگاہ سے ملحقہ گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے، شہر کے مختلف اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی,زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مین ایمرجنسی، آرتھو پیڈک، برن سینٹر اور نیورو ڈیپارٹمنٹ فعال ہیں

پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ آئی جی اسلام آباد کی جانب سے اسلام آباد میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ اس دھماکے میں ان کے کزن کا بیٹا بھی شہید ہوا جو نماز پڑھنے کے لیے 3 منزلہ عمارت میں موجود تھا۔ترجمان ضلع انتظامیہ کے مطابق دھماکے کی جگہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے,وفاقی دارالحکومت کے پولی کلینک، پمز اور سی ڈی اے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے۔ رینجرز اور پاک فوج کے جوان بھی موقع پر پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ کے قریب دھماکا ہوا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گیٹ پر حملہ آور کو روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کی زد میں عام شہری آئے، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد اور نمازیوں پر حملہ کرنے والوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ، یہ خارجی فتنہ الہندوستان ہیں جن کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی ذرائع کارروائی کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری پمز اسپتال پہنچ گئے۔
:صدر مملکت مذمت صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی دارالحکومت میں دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور صبرِ جمیل کی دعا کی۔صدر زرداری کا کہنا تھا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف جرم ہے، قوم مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعظم کی مذمت: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امام بارگاہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہادتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
سربراہ مجلس وحدت المسلمین علامہ راجا ناصر عباس نے ترلائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد خدیجہ الکبریٰ میں ہونے والے افسوسناک دھماکے اور بے گناہ نمازیوں کی شہادت پر میں دلی طور پر نہایت غمزدہ اور رنجیدہ ہوں۔
ر