Caligula: The Roman Emperor Notorious for Tyranny, Excess, and Madness رومی شہنشاہ  کالیگولا کے عروج و زوال کی کہانی

Caligula: The Roman Emperor Notorious for Tyranny, Excess, and Madness رومی شہنشاہ  کالیگولا کے عروج و زوال کی کہانی,ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے

سکرین رائیٹر گوروڈال،ڈائریکٹر تینتو براسع کی شراکت میں بننے والی ایک تاریخی ڈرامہ فلم ہے جس میں متنازعہ رومی شہنشاہ  کالیگولا کے عروج و زوال کی کہانی بیان کی گئی ہے، اس فلم کو ابتدائی طور ہر 1979 میں اطالوی سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا  پھر اگلے سال ریاستہائے متحدہ میں دکھایا گیا 178منٹ کی اس ڈرامہ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کالیگولا جو اپنے چچا  شہنشاہ تیبیریوسTiberius Julius Caesar کے تخت کا نوجوان وارث ہے، ایک صبح ایک سیا ہ پرندہ اسکے کمرے میں اڑتا ہے کالیگولا اسے برا شگون خیال کرتا ہے کچھ لمحوں بعد  ایک محافظ نیویئس میکرو کالیگولا کو خبردار کرتا ہے کہ چچا کے ہاتھوں اسکی موت کا پروانہ جاری ہو چکا ہے،کالیگولا تناؤ اور وحشت کے ساتھ صورتحال کا مشاہدہ کرتا ہے تناؤ بڑھتا ہے،میکرو کالیگولا کے ساتھ اپنی وفاداری ثابت کرتے ہوئے چچا شہنشاہ تیبیریوس کو قتل کر دیتا ہے۔Tiberius  کی موت اور تدفین کے بعد کالیگولا کو نیا شہنشاہ قرار دیا جاتا ہے 

کالیگولا(Caligula)  رومی شہنشاہ 

Caligula: The Roman Emperor Notorious for Tyranny, Excess, and Madness رومی شہنشاہ  کالیگولا کے عروج و زوال کی کہانی,ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے

ابتدا میں تیسرا رومی شہنشاہ کالیگولا مقبولیت حاصل کرتا ہے لیکن سینیٹ میں اس کے لیے نا پسندیدگی کا اظہار ہوتا ہے۔فلم میں دکھایا گیا ہے کہ اسی اثناء میں کالیگولا کوبلیک برڈ کی شکل میں ایک اوربدشگون ملتا ہے اب ایک گہری افسردگی میں کالیگولا رومن کی سڑکوں پر چلتا ہے وہ خود کو دیوتا قرار دیتے ہوئے اورسینیٹرز کو تباہ کرنے کا عزم کرتا ہے ان اراکین پر طرح طرح کی پابندیوں کا اعلان کرتا ہے جن میں بھاری جرمانے اور ایوان سے بے دخلی شامل ہیں، وہ جس نئے دور کی قیادت کرتا ہے وہ روم کی بنیادوں کے خلاف رسوائیوں کا ایک سلسلہ بن جاتا ہے۔2020  میں پروڈیوسر تھامس نیگووین نےاس فلم (کالیگولا)کی تعمیر نو کا اعلان کیا، پریمیئرکانز فلم فیسٹیول میں ہوا۔

 رومن سلطنت کا عروج و زوال 

Caligula: The Roman Emperor Notorious for Tyranny, Excess, and Madness رومی شہنشاہ  کالیگولا کے عروج و زوال کی کہانی,ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے

اصل میں فلم میں دکھایا گیا ہے کہ رومن سلطنت کا عروج صدیوں نصف النہار تک چھایا رہا،یورپ ایشیا افریکہ اسکی ٹھوکروں پر تھے،عرب و عجم میں اسکا سکہ چلتا،بلندیوں سے پستیوں کا سفر تب شروع ہوا جب ملک پر کالیگولا جیسے حکمران مسلط کر دیے گئے چار برس کی حکمرانی میں کے گئے غلط فیصلے،اردگرد خوشامدی،سفلی اور دروغ گو ہجوم کے ہاتھوں زوال کا وہ سلسلہ شروع ہوا کہ سلطنت ہی قصہ پارینہ بن گئی،مشہور تاریخ دان Soetonius کیمطابق اقتدار کے پہلے سال میں کالیگولا نے 3 ارب اسٹرکیس(اشرفیاں)کی کرپشن کی،رومن بادشاہ اپنی معمولی کامیابی کاخوب ڈھنڈورا پیٹتا،شاہی دربار میں جشن منایا جاتا  رتھوں کی دوڑیں منعقد ہوتیں مگر اندرون ِ خانہ سب کو معلوم تھا کہ یہ سب کچھ جعلی ہے۔ خواص اور عوام کے دلوں میں کیلی گولا کے لیے اتنی نفرت تھی کہ اس کے جسم پر تلواروں کے چالیس وار پے در پے کیے گئے

پہلوتفصیلمدت / تاریخاہم نکات
پورا نامگائیئس جولیس سیزر آگسٹس جرمنیکس (کیلیگولا)31 اگست 12ءرومی شہنشاہ آگسٹس کے خاندان سے تعلق
عہدِ حکومترومی شہنشاہ37ء تا 41ءنوجوان عمر میں اقتدار سنبھالا
حکمرانی کی نوعیتظالمانہ اور آمرانہ4 سالبے رحمی، فضول خرچی اور ذہنی عدم توازن کے لیے بدنام
مشہور واقعاتخود کو دیوتا قرار دیناعہدِ حکومتسینیٹ کی توہین، خوف کی فضا
طرزِ زندگیعیاشی اور اسرافشاہی خزانہ بے دریغ استعمال کیا
عوامی ردعملنفرت اور خوفآخری دورعوام اور فوج دونوں ناراض
قتلمحافظوں کے ہاتھوں قتل41ءشاہی محافظوں نے سازش کے تحت قتل کیا
تاریخی حیثیتبدنام رومی شہنشاہتاریخ کے ظالم ترین حکمرانوں میں شمار

 تاریخ کا سبق

بہرحال تاریخ کا سبق یہی ہے کہ کالیگولا اپنے محافظوں کے ہاتھوں مارا گیا لیکن یہاں تاریخ سے سبق کون سیکھتا ہے۔

           لگی ہے آگ پھولوں کو،چمن میں کون بولے گا، ابھی زندہ ہو بولو تم،کفن میں کون بولے گا

          زبانیں کاٹ دو گے سب اگر سچ بولنے والی، حکومت ظلم کی ہو گی،وطن میں کون بولے گا      

          یہ خاموشی کسی طوفاں کا لازم پیش خیمہ ہے،ذرا سی کھڑکیاں کھولو،گھٹن میں کون بولے گا

          صحافی کی زباں ہے یا قلم ہے ایک لکھاری کا،یہ دونوں چپ رہیں گے تو سخن میں کون بولے گا  

Leave a Comment