Another Massive Hike: Gold Prices Soar by Thousands, سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور,ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 109ڈالر کے بڑے اضافے سے 5ہزار 097ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت میں 10ہزار900روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور؛ قیمت میں آج بھی ہوش ربا اضافہ ریکارڈ
مقامی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ
ملک میں24قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بھی 10ہزار 900روپے کے بڑے اضافے سے 5لاکھ 32ہزار 062روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ24قیراط فی دس گرام سونے کی قیمت 9ہزار 345روپے بڑھ کر 4لاکھ 56ہزار 157روپے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 109ڈالر کے بڑے اضافے سے 5ہزار 097ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی
| موجودہ قیمت | قیمت میں اضافہ | وزن | معیار | نام دھات |
| روپے4,56,157 | روپے9,345 | فی 10 گرام | 24 قیراط | سونا |
| روپے5,32,062 | 10,900 روپے | فی ایک تولہ | 24 قیراط | سونا |

مقامی مارکیٹ میں چاندی کے بھاؤ
فی تولہ چاندی کی قیمت یکدم 537 روپے کے اضافے سے 11ہزار 428روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت 537روپے کے اضافے سے 9ہزار 797روپے کی سطح پر آگئی۔
| موجودہ قیمت | قیمت میں اضافہ | وزن | معیار | نام دھات |
| 9,797روپے | روپے537 | فی 10 گرام | 24قیراط | چاندی |
| 11,428روپے | 537روپے | فی ایک تولہ | 24 قیراط | چاندی |