A Day in History – 16 January تاریخ کا وہ باب جو عالمی منظرنامے پر گہرا اثر چھوڑ گیا۔

A Day in History – 16 January تاریخ کا وہ باب جو عالمی منظرنامے پر گہرا اثر چھوڑ گیا۔ہمارے آج کے کالم کا موضوع 

تاریخ وہ خاموش دریا ہے جس میں صدیوں کی کہانیاں بہتی ہیں۔,یہ عقل والوں کے لیے درس، بہادروں کے لیے حوصلہ اور قوموں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔,تاریخ صرف ماضی نہیں—یہ کردار، قربانی، جدوجہد اور انسانیت کے سفر کا مجموعہ ہے۔جو قوم اپنی تاریخ کو سمجھ لیتی ہے، وہ مستقبل کے اندھیروں میں بھی راستہ ڈھونڈ لیتی ہے۔

ایران کا میزائل حملہ جنوری16– 2024

جنوری 2024ء -16کو، ایرانی فوج نے پنجگور، بلوچستان، پاکستان میں بیلسٹک میزائل اور فوجی ڈرون داغے۔ ایران نے دعویٰ کیا کہ اس نے جیش العدل ایک علیحدگی عسکریت پسند تنظیم کے اہداف کو نشانہ بنایا۔ جو بنیادی طور پر سیستان اور بلوچستان کے ساتھ کام کرتی ہے۔

A Day in History – 16 January                   تاریخ کا وہ باب جو عالمی منظرنامے پر گہرا اثر چھوڑ گیا۔

وزیرستان میں ڈرون حملہ جنوری16– 2007

جنوری 2007 کو جنوبی وزیرستان کے علاقے سلامت کلے میں امریکی ڈرون حملہ ہوا۔اس کارروائی میں تقریباً 30 طالبان شدت پسند ہلاک ہوئے۔ یہ حملہ دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کا حصہ تھا
A Day in History – 16 January                   تاریخ کا وہ باب جو عالمی منظرنامے پر گہرا اثر چھوڑ گیا۔

آپریشن ڈیزرٹ اسٹورم کا آغاز — 1991

آپریشن ڈیزرٹ اسٹورم کا آغاز 16-17 جنوری 1991ء کی درمیانی شب کو ہوا,کوئیت کو عراقی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے امریکی قیادت میں اتحادی افواج کی جانب سے وسیع پیمانے پر فضائی بمباری کی گئ ۔ اقوام متحدہ کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد، 42 دن تک جاری رہنے والی اس مہم میں 100,000 سے زائد پروازوں کے ذریعے عراق کے فوجی ڈھانچے کو شدید نقصان مقصد: کویت سے عراقی افواج کا انخلاء (خلیجی جنگ)۔
اتحادی قیادت: امریکہ، جنرل نارمن شوارزکوف۔
فضائی کارروائی: 42 دن تک جاری، جس میں 88,500 ٹن سے زیادہ بم گرائے گئے۔
اختتام: یہ آپریشن 28 فروری 1991ء کو کویت کی آزادی اور عراقی افواج کی شکست کے ساتھ ختم ہوا

A Day in History – 16 January                   تاریخ کا وہ باب جو عالمی منظرنامے پر گہرا اثر چھوڑ گیا۔

مصر اور سوڈان کا دریائے نیل معاہدہ1959

میں مصر اور سوڈان کے درمیان دریائے نیل کے پانی کی تقسیم کا معاہدہ ہوا، جس میں نیل کے کل سالانہ بہاؤ کا بڑا حصہ (تقریباً 84 ارب کیوبک میٹر) دونوں ممالک کے درمیان تقسیم کیا گیا، جس میں مصر کو 55.5 ارب اور سوڈان کو 18.5 ارب کیوبک میٹر پانی ملا۔ اس معاہدے میں ایتھوپیا سمیت دیگر نیل طاس ممالک کو نظر انداز کیا گیا، جس کی وجہ سے یہ موجودہ دور میں، بالخصوص گرینڈ ایتھوپیا رینیسانس ڈیم کی وجہ سے، شدید علاقائی تنازعات کا باعث بنا ہوا ہے۔

A Day in History – 16 January                   تاریخ کا وہ باب جو عالمی منظرنامے پر گہرا اثر چھوڑ گیا۔

امریکہ میں شراب بندی— 1920

امریکی حکومت نے شراب کی تیاری اور اس کی فروخت پر مکمل پابندی لگا دی۔ لوگوں کو شراب سے دور کرنے کے لیے امریکی حکومت نے شراب میں زہریلی ادویات بھی شامل کر دیں ،جس سے اندازہ ہے کہ 10ہزار افراد مارے گئے,اگرچہ پابندی 17 جنوری کو نافذ ہوئی،مگر 16 جنوری 1920 کو امریکہ میں شراب بندی کے نفاذ کے اہم احکامات جاری کیے گئے،
جو بعد میں 13 سال تک نافذ رہے۔

Leave a Comment