Gold and silver prices today,17 Februaryسونے چاندی کے نرخ میں ہزاروں روپے کی کمی,ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے
مقامی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ: آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ بین الاقوامی سطح پر قیمتیں گرنے کے باعث پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 9000 روپے کی نمایاں کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 14 ہزار 762 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 7 ہزار 716 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 41 ہزار 325 روپے کا ہوگیا۔

: بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 90ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 920ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔
| موجودہ قیمت | قیمت میں کمی | وزن | معیار | نام دھات |
| 528,562 روپے | روپے 9000 | فی ایک تولہ | 24 قیراط | سونا |
| 441,325روپے | روپے7,716 | فی 10 گرام | 24 قیراط | سونا |

مقامی مارکیٹ میں چاندی کے بھاؤ
اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 150روپے کی کمی سے 8ہزار 014روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 129روپے کی کمی سے 6ہزار 870روپے کی سطح پر آگئی۔
| موجودہ قیمت | قیمت میں کمی | وزن | معیار | نام دھات |
| 8,014روپے | روپے150 | فی ایک تولہ | 24قیراط | چاندی |
| 6,870روپے | 129روپے | فی 10 گرام | 24 قیراط | چاندی |