Festivities Commence at Junaid Safdar’s Mehndi Eventجاتی عمرہ میں رنگ و نور کا سماں,ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی مہندی کی تقریب جاتی امرا میں جاری ہیں جہاں دولھا اور دلہن کے خاندانوں سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
جنید صفدر نے مہندی کی تقریب میں نیوی بلیو رنگ کا کرتا زیب تن کیا، جس پر سنہری بٹن خوب جچ رہے تھے , لباس کے ساتھ سنہری، براؤن شال کو روایتی انداز میں کندھے پر ڈالا گیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اور شانزے علی روحیل کی مہندی کی تقریب جاتی عمرہ میں جاری ہیں، مہندی کی تقریب میں شریف فیملی اور شیخ روحیل اصغر فیملی کے افراد و عزیز و اقارب شریک ہیں۔
مہندی کی تقریب میں معروف رقاص وہاب شاہ کو مدعو کیا گیا ہے اور وہ جنید صفدر اور شانزے علی روحیل کی مہندی کے فنکشن میں پرفارم کریں گے۔

مہمانوں کی ضیافت کا اہتمام
شریف فیملی کی جانب سے روایتی و دیسی پکوان بھی تیار کیے گئے، مہمانوں کی تواضع سوپ، چکن ڈمپورہ، دال گوشت، آلو گوشت، وائٹ رائس، باربی کیو، گاجر کا حلوہ اور دال کا حلوہ سمیت مختلف ڈشز سے کی گئی۔جنید صفدر کی مہندی کی تقریب میں 350مہمانوں کی ضیافت کا اہتمام کیا گیا

جنید صفدر کی بارات کی تقریب
جنید صفدر کی بارات آج 17 جنوری کو دوپہر ایک بجے لیک سٹی جائے گی، بارات میں شریف فیملی و عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ہے اور بارات کے لیے 400 مہمانوں کی ضیافت کا اہتمام کیاگیا۔
جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریب
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریب 18 جنوری کو جاتی عمرہ فارمز میں منعقد ہوگی، ولیمہ کی تقریب میں 800 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
جنید صفدر کی ولیمہ کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی و صوبائی وزرا اور اہم رہنماؤں سمیت غیرملکی مہمانوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔