Winter Holidays Extended in Punjab بچوں کی موجیں لگ گئیں

Winter Holidays Extended in Punjab بچوں کی موجیں لگ گئیں ,ہمارے آج  کے  کالم کا موضوع  ہے

 Winter Holidays Extended in Punjab                                  بچوں کی موجیں لگ گئیں

بڑی خبر!شدید سردی، پنجاب کے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع

لاہور : سردی کی شدت کے باعث تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھادی گئیں ، جس کے تحت اسکولز 19 جنوری سے کھلیں گے۔وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نےنجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران اسکولوں اور کالجوں میں  موسم کی  چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ رانا سکندرحیات نے کہا کہ موسم سرما کی چھٹیوں کا فیصلہ سردی کی شدت میں اضافے کے باعث کیا گیا، بچوں کی صحت ہماری پہلی ترجیح ہے.ان کا کہنا تھا کہ عوامی مشاورت اور سروے کے نتائج کو بھی پیش نظر رکھا گیا، جس میں 87 فیصد افراد نے چھٹیوں میں توسیع کے حق میں رائے دی جبکہ صرف 13 فیصد نے 12 جنوری کے کھلنے کے حق میں ووٹ دیا۔وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ تمام سی ای اوز اپنے اضلاع میں اس فیصلے کا نفاذ یقینی بنائیں,صوبے بھر میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے باعث اب طلبہ اسکولوں اور کالجوں میں مزید ایک ہفتے کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے، جبکہ حکام موسم کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور مزید اقدامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی چھٹیوں میں اضافہ کا اعلا ن کر دیا 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں شدید سردی کے پیشِ نظر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی کالجز و جامعات کے لیے موسمِ سرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طلبہ اور اساتذہ کو شدید سرد لہر کے ممکنہ منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔  بورڈز اور یونیورسٹیوں کے تحت منعقد ہونے والے تمام امتحانات بھی اپنے پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے اسی طرح چار سالہ بی ایس پروگرامز کی کلاسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی

Winter Holidays Extended in Punjab بچوں کی موجیں لگ گئیں

 جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب یہ تعطیلات 10 جنوری سے بڑھا کر 16 جنوری 2026 تک کر دی گئی ہیں، جبکہ تمام ہائر ایجوکیشن ادارے پیر 19 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے اور معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔

Leave a Comment