The Story of January 29: Where Time Meets Destinyواقعات جو آج بھی بولتے ہیں,ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے
تاریخ نہ جھکتی ہے، نہ مٹتی ہے،یہ صرف یاد نہیں رہتی
بلکہ فیصلہ سناتی ہے کہ,قومیں کیوں اٹھتی ہیں
اور کیوں بکھر جاتی ہیں,جہاں تاج نہیں، کردار پیش ہوتے ہیں،
اور فیصلے صدیوں بعد بھی بدلتے نہیں,یہ نہ صرف بادشاہوں کے نام لکھتی ہے
بلکہ گمنام آنکھوں کے آنسو بھی اپنی سطروں میں محفوظ رکھتی ہ

تاریخ کتاب میں قید نہیں ہوتی،یہ شہروں کی دیواروں,قبرستانوں کی خاموشی
اور زندہ انسانوں کے رویّوں میں سانس لیتی ہے۔یہ ماضی کا ماتم نہی
آنے والے کل کی تنبیہ ہے—ایک ایسی صدا جو سن لی جائے تو قومیں بچ جاتی ہیں۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ (جنوری 1997
بینظیر نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ تاہم، جنوری 1997 میں، عدالت نے 6 سے 1 کی اکثریت سے فیصلہ دیا

کہ کرپشن، بدانتظامی، اور ججوں کی غیر قانونی فون ٹیپنگ کے ثبوت کا حوالہ دیتے ہوئے تحلیل قانونی طور پر جائز ہے، جس سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

کنساس کو 1861 میں 34ویں امریکی ریاست کے طور پر تسلیم کیا گیا
کنساس ریاستہائے متحدہ کے وسط مغربی علاقے میں ایک خشکی سے گھری ریاست ہے,کنساس کا نام دریائے کنساس کے نام پر رکھا گیا ہے،29 جنوری 1861 کوکنساس یونین میں بطور آزاد ریاست داخل ہوا، اس لیے اس کا غیر سرکاری عرفی نام “دی فری اسٹیٹ” ہے۔

عرفان پٹھان 2006-کو ابتدائی اوور میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بولر بنے
جالندھر: ہر کسی کیلئے کوئی نہ کوئی دن خاص ضرور ہوتا ہے جسے وہ بھلا نہیں سکتا ۔ آج کا دن (29 جنوری ) بھارتیہ پیسر عرفان پٹھان کے لئے ایسا ہی ہے ، لیکن عرفان کے ساتھ ساتھ یہ دن کرکٹ کے چاہنے والوں کیلئے بھی خاص ہے کیونکہ آج سے 20 سال پہلے عرفان نے پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے کراچی ٹیسٹ کے پہلے ہی اوور میں ہیٹرک لگائی تھی حالانکہ اس میچ میں بھارت کی ہار ہوئی تھی لیکن عرفان اپنی نقش چھوڑ گئے جو لوگوں کو آج بھی یاد ہے

رابرٹ فراسٹ، امریکی شاعر (پیدائش 1874)
رابرٹ لی فراسٹ (مارچ 26، 1874 – جنوری 29، 1963) ایک امریکی شاعر تھے۔ان کی تخلیقات امریکا میں شائع ہونے سے پہلے ابتدائی طور پر انگلینڈ میں شائع ہوئی تھیں۔ دیہی زندگی کی اپنی حقیقت پسندانہ عکاسی اور امریکی بول چال کی زبان پر عبور کے لیے جانے جاتے ہیں۔ فراسٹ نے اکثر 20ویں صدی کے اوائل میں نیو انگلینڈ میں دیہی زندگی کے حقائق و واردات کو اپنی شاعری کا موضوع بنایا ، جن کے توسط سے پیچیده سماجی اور فلسفیانہ موضوعات کا انھوں نے جائزہ لیا جنوری 29، 1963 کو وفات پا گیے
| وضاحت | پہلو |
|---|---|
| ماضی کے واقعات کا باخبر ریکارڈ | تاریخ |
| حال کو سمجھنا اور مستقبل کی رہنمائی | مقصد |
| عروج و زوال کے اسباب | پیغام |
| قومیں اپنے اعمال سے پہچانی جاتی ہیں | سبق |

مہاتما گاندھی کو قتل کر دیا گیا
مہاتما گاندھی کو 30 جنوری 1948ء کی شام نئی دہلی کے برلا ہاؤس میں ہندو پسند ناتھو رام گوسے نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ وہ ایک دعائیہ تقریب کے لیے جا رہے تھے جب انہیں قریب سے تین گولیاں ماری گئیں۔ قاتل کا تعلق ہندو مہاسبھا سے تھا اور وہ پاکستان کے بارے میں نرم رویے کا مخالف تھا۔
قتل کا وقت اور مقام: 30 جنوری 1948ء، برلا ہاؤس (گاندھی سمرتی)، نئی دہلی۔انجام: قاتل نتھو رام گوڈسے کو نومبر 1949 میں پھانسی دے دی۔

اوپرا ونفری( 29 جنوری1954) کایوم پیدائش
امریکی ٹاک شو کی میزبان اور انسان دوست اوپرا گیل ونفری جنوری 29، 1954) ایک امریکی ٹاک شو میزبان، ٹیلی ویژن پروڈیوسر، اداکارہ، مصنف، اور میڈیا مالک ہیں۔ وہ شکاگو سے نشر ہونے والے اپنے ٹاک شو، اوپرا ونفری شو کے لیے سب سے زیادہ مشہور ہیں، جو 1986 سے 2011 تک 25 سال تک نیشنل سنڈیکیشن میں چلا,عالمی سطح پر، وہ سب سے امیر سیاہ فام خاتون ہیں, انھیں “تمام میڈیا کی ملکہ” کا نام دیا گیا،وہ اکثر دنیا کی سب سے بااثر خاتون کے طور پر شمار ہوتی تھیں

ہندوستان کا پہلا اخبار ہیکیز بنگال گزٹ 1780 کو شائع ہوا
ہندوستان کا پہلا انگریزی اخبار “ہیکیز بنگال گزٹ” 29 جنوری 1780ء کو کلکتہ سے شائع ہوا یہ ایک ہفتہ وار اخبار تھا اس کامقصد ایسٹ انڈیا کمپنی کی عوام کی اور نجی زندگی کو بے نقاب کرنا تھا,مجرمانہ حکومت کی تنقید اور سخت پالیسیوں کی وجہ سے مارچ 1782ء میں اس اخبار کی اشاعت پر اسے بند کر دیا گیا یہ اخبار ہندوستان میں آزاد صحافت کی بنیاد پر تصور کیا جاتا تھا