Teach the young men to walkجوانوں کو پیروں کا استاد کر,ہمارے آ
اسلامی امارتِ افغانستان :۔مئی 2021 میں مذاکرات میں ناکامیوں کے بعد اشرف غنی نے افغان فورسز کو طالبان کے خلاف ملک گیر آپریشن کا حکم دیا شدید جوابی مزاحمت کے نتیجے میں 15 اگست 2021 کو طالبان نے کابل میں اپنا کلمہ طیبہ والا جھنڈا لہرایا تو جو طاقتیں انہیں بیس سالوں تک میدان جنگ میں شکست نہ دے سکیں وہ اس کے خلاف معاشی میدان میں متحد ہو ئیں اور افغانیوں کے لیے؛شعب ِ ابی طالب؛ ولا سماں پیدا کر دیا،افغانستان پر سخت پابندیاں لگائی گئیں افغانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 112 درجے گراوٹ تک پہنچ گئی،امریکہ نوازصدر اشرف غنی نے فرار ہونے میں عافیت جانی، تجزیہ نگاروں کی نظر میں ملک خانہ جنگی،قحط اور بیماری کا شکار ہو جائے گا لیکن ہوا کیا! اسی ہفتے جب امارت اسلامی افغانستان نے اپنا دنیا میں سب سے کم خسارے والاسالانہ بجٹ پیش کیا27.9 ارب ترقیاتی بجٹ کے لیے مختص ہیں جس میں دریائے آموں سے نہر نکالنے کا منصوبہ شامل ہے جس سے افغانستان خوراک میں خود کفیل ہو جائے گا،نوجوان کمانداروں نے اسلحہ کے بل پر فتح حاصل کی اور وہ دلوں کو پہلے ہی فتح کر چکے تھے۔
سری لنکا:۔مہاتما بدھ کا من پسند، گھنے جنگلوں اور قدرتی وسائل کے ساتھ دنیا کی بہترین چائے پیدا کرنے والا،دارچینی پوری دنیا میں مشہور،چاروں اور سمندر میں گھرا ہر قسم کا ساحل،سینکڑوں ریزارٹس، 1832 میں ہالینڈ کے جہازرانوں نے گال شہر میں قدیم ترین لائبریری بنوائی،92.3% لوگ پڑھے لکھے،بھکاری بھی اخبار پڑھتے ہیں،جنوبی ایشیا کا پہلا ملک جس نے اپنی معیشت کو لبرل بنایا عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کی پھر ایسا کیا ہوا کہ ملک دیوالیہ ہو گیا؟ اسکی چھ وجوہات ہیں،پاکستان کی طرح سری لنکا کو بھی قرضوں کی لت لگ گئی
یہ قرضے جی ڈی پی کا 119% ہو گئے یعنی قرض ادا کرنے کے لیے بھی قرض لینا پڑتا، بجٹ اور تجارتی خسارہ بڑھ گیا جتنا بجٹ بناتے اس سے زیادہ خرچ کرتے،ہماری سٹیل مل اور پی آئی اے کی طرح سری لنکا نے 502 سفید ہاتھی پال رکھے تھے،سیاسی بھرتیاں،بے ہنر ڈگری ہولڈرز،بیوروکریسی کے تاخیری حربوں رشوت اور منفی رویوں کے ہاتھوں تباہ ہوتی تجارت اور انڈسٹری،خودکش جیکٹ کے موجد تامل ٹائیگرز کے ہاتھوں مسلسل 26 سالہ خانہ جنگی کا نتیجہ ڈیفالٹ کی صورت میں نکلا، مارچ 2022 کو سری لنکا کے سمندر پر تیل کا آخری جہاز دو ہفتے کھڑا رہا ڈالر نا ہونے کی وجہ سے جہاز واپس چلا گیا ملک میں پٹرول ختم ہوا، ٹرانسپورٹ فیکٹریاں بند ہونا شروع ہوئیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ الگ سر کا درد،
خوراک کا بحران پیدا ہوا تو پورا ملک سڑکوں پر آگیا مارا ماری شروع ہوئی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے ہوش کے ناخن نا لیے حکومت ڈٹی رہی فوج نے خود کو؛اے پولیٹیکل؛ کی پوزیشن ہر قائم رکھا لہذا پڑھے لکھے نوجوان سڑکوں پر آگئے،وزیر اعظم راجہ پاکسا اور صدرسے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا
وزیر اعظم کی جانب سے ہتھیار بردارجتہّ عوام پر پل پڑا،نوجوانوں نے دبنے کی بجا ئے وزراء،حکومتی عہدے داروں کے گھروں گاڑیوں اور املاک پر حملے شروع کر دیے،وزیر اعظم کے گھر کو آگ لگا دی گئی،ملک میں کرفیو ہے،کابینہ ختم،فوج آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے،دیکھتے ہی دیکھتے مہاتما بودھ کا ملک 49 دنوں میں دیوالیہ ہو گیا
بنگلہ دیش:۔2024 کو ہونے والا انقلاب؛ طلبا بغاوت؛ کے نام سے جانا جاتا ہے کا آغازجون میں کوٹہ اصلاحات کی تحریک کے طور پر ہوا حکومت کی جانب سے مظاہرین کے قتلِ عام کے بعد تحریک ایک مکمل بغاوت اختیار کر گئی، نوجوان رضاکار رضاکار کے نعرے لگاتے سرکاری املاک کو نذر آتش کر رہے تھے،5 اگست کو نوجوانوں کے بپھرتے جزبوں کے آگے شیخ حسینہ واجد کو ملک سے فرار ہونا پڑا۔اسے دنیا کا پہلا جنرل ذی انقلاب کا نام دیا گیا
نیپال:۔ نیپال کی تحریک میں ایک پہلو خاس طور پر نمایاں ہے وہ ہے نوجوان نسل کی بے خوف مذاہمت،کرپشن اقربا پروری کے خلاف مزاحمت پہلے سے جاری تھی انٹرنیٹ کی بندش نے جلتی پر تیل کا کام کیا حکومت طاقت کے استعمال کی غلطی کر بیٹھی، چنگاری بھڑکنے کی دیر تھی کہ زی جنریشن نے وزیر اعظم کے پی شرما اولی حکومتی محل سے نکال باہر کر کے عوام کے سامنے لا کھڑا کیا۔
اقبال فرماتے ہیں؛خرد کو غلامی سے آزاد کر، جوانوں کو پیروں کا استاد کر

