Site icon tazzakhabren.com

T20 World Cup:پاکستان کو انڈیا کے ہاتھوں 61 رنز  کے  بڑے مارجن سے شکست

T20 World Cup:پاکستان کو انڈیا کے ہاتھوں 61 رنز  کے  بڑے مارجن سے شکست

T20 World Cup:پاکستان کو انڈیا کے ہاتھوں 61 رنز  کے  بڑے مارجن سے شکست,ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے   

کولمبو,آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپT20 World Cup کے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر175 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم114رنز بنا کر آؤٹ ہو گٖئی۔

سری لنکا میں ہونے والے میچ میں اتوار کے روز جب انڈیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں مدِ مقابل آئیں تو ہندوستانی کپتان سوریہ کمار یادیو نے ایک بار پھر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ روایتی مصافحہ کرنا چھوڑ دیا کیونکہ روایتی حریف T20 ورلڈ کپ میں ایک ہائی وولٹیج تصادم میں آمنے سامنے تھے۔

کولمبو، سری لنکا کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں ہونے والے تصادم سے قبل، ہندوستانی کپتان نے لوگوں سے کہا تھا کہ وہ آج کے میچ کا انتظار کریں – لیکن انہوں نے اپنی سابقہ ​​کارروائی کو دہرایا۔ٹاس جیتنے کے بعد فیلڈنگ کا فیصلہ اور میچ کی ابتدا میں ابھیشیک شرما کی پہلے ہی اوور میں وکٹ گرنے کے بعد پاکستانی شائقین کو امید تھی کہ شاید ان کی ٹیم آج میچ جیت سکتی ہے۔تاہم انڈیا ابتدائی نقصان کے بھی سنبھلی اور ایسے سنبھلی کہ ایک وقت پر پاکستانی بولرز کو وکٹ کے چاروں طرف چوکے اور چھکے لگ رہے تھے۔بھارتی بیٹرز نے آغاز میں ہی دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا

T20 World Cup انڈیا کی انگز

ایشان کشن نے 40 گیندوں پر 77 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور ان ہی کی بدولت انڈیا کی ٹیم نے پاکستان کو 176 رنز کا ہدف دیا ، ۔تلک ورما 24گیندو ں پر25سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔ان کے بعد ہاردیک پانڈیا پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہوئے۔بھارتی کپتان سوریا کمار یاد32سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔شیوم دوبے 27سکور بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اکشر پٹیل بغیر کوئی سکور کیے شاہین آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، عثمان طارق  اورسلمان آغا نے ایک، ایک اور صائم ایوب نے3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی انگز T20 World Cup

انڈیا کی جانب سے 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان میدان میں اُترے۔پاکستان کی پہلی وکٹ صفر پر پہلے ہی اوور میں تب گِری جب صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے ہاردک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ صاحبزادہ فرحان کے آؤٹ ہو جانے کے بعد پاکستان کی دوسری وکٹ صرف چھ رنز کے مجموعی سکور پر گِری۔ صائم ایوب جسپریت بمراہ کی گیند پر چھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

صائم ایوب کے آؤٹ ہو جانے کے بعد پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا بھی ٹیم کے مجموعی سکور میں کوئی خاص اضافہ نہ کر سکے اور چار رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ یوں پاکستان کی تیسری وکٹ 13 رنز کے مجموعی سکور پر گِر گئی۔

پاکستان کو انڈیا کے ہاتھوں 61 رنز  کے  بڑے مارجن سے شکست پر کرکٹ شائقین انھیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Exit mobile version