New Currency Notesپاکستان کے نئے کرنسی نوٹ کیسے ہوں گے؟ ,ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے
حکومت کون سے نوٹ تبدیل کرنے جا رہی ہے, اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے کابینہ کی باقاعدہ منظوری کے بعد ملک میں کرنسی نوٹس کے نئے ڈیزائن جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 100، 500، 1,000 اور 5,000 روپے کے کرنسی نوٹس کے نئے ڈیزائن کی منظوری دی گئی۔
پاکستان میں نئے کرنسی نوٹ کیسے ہوں گے
مختلف مالیت کے بینک نوٹس نئی شکل و صورت کے ساتھ متعارف کرائے جائیں گے۔بدھ کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں اجلاس میں بتایا گیا کہ ان نوٹس کی تیاری جدید عالمی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جا رہی ہے اور اس مقصد کے لیے بین الاقوامی ماہرین سے رہنمائی حاصل کی گئی ہے۔
کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ جعلی کرنسی کے تدارک کے لیے نئے نوٹس میں جدید اور مؤثر سکیورٹی فیچرز شامل ہوں گے، جن میں مضبوط سکیورٹی تھریڈز اور دیگر حفاظتی عناصر شامل ہیں۔نئے ڈیزائنز میں پاکستان کے جغرافیائی حسن، مختلف خطوں کی ثقافتی پہچان اور تاریخی ورثے کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ قومی ترقی میں خواتین کے کردار اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم موضوعات کو بھی کرنسی نوٹس کا حصہ بنایا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں برس نئے کرنسی نوٹ جاری ہونے کی نوید سنا دی۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ 2025 میں ہی مارکیٹ میں آ جائیں گے، نئے ڈیزائن والے نوٹ مرحلہ وار پرنٹ کریں گے۔
گورنر نے کہا تھا کہ کاغذ کے بجائے ایک نوٹ پلاسٹک کا بھی متعارف کرایا جائے گا، ہم دیکھیں گے کہ پلاسٹک نوٹ کی لائف کتنی ہوتی ہے۔
نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے سے عوام کو کیا فائدہ ہوگا؟
معاشی امور کے ماہر خرم شہزاد نے کہاکہ جب تک 5 ہزار جیسے بڑے کرنسی نوٹ ہیں نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانا کوئی نئی چیز نہیں ہو گی، نئے کرنسی نوٹ لانے سے کالے دھن والوں پر کیا اثر پڑے گا یا نہیں یہ ابھی بتانا قبل از وقت ہو گا۔
’بھارت میں بڑے کرنسی نوٹ ختم کر کے نئے کرنسی نوٹ لائے گئے لیکن وہ تجربہ بھی بہت زیادہ کامیاب نہیں ہوا۔ دیکھنا ہو گا کہ کیا پرانے نوٹوں کو منسوخ کیا جا رہا ہے یا پھر صرف نئے نوٹ لائے جا رہے ہیں۔‘
پانچ ہزار کے کرنسی نوٹ کا ختم ہو جانا عوام کے لیے کتنے نفع یا نقصان کا باعث بنے گا؟
ماہر معیشت خرم شہزاد نے کہاکہ معیشت میں بہتری تب آئے گی جب نئے نوٹوں کو کم چھاپا جائے گا، پاکستان کی حکومت پچھلے کئی سالوں سے نیا قرضہ لیتی ہے تو نوٹ چھپتے ہیں، اسٹیٹ بینک کو چاہیے کہ ان نوٹوں کی پرنٹنگ کو کنٹرول کریں، اسی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے اور لوگوں کے ہاتھوں میں کیش جاتا ہے۔
’مہنگائی میں کمی نئے نوٹ بنانے سے نہیں بلکہ نوٹوں کی چھپائی روکنے سے آئے گی، ہمارے ملک میں بہت سے لوگ گھروں میں کیش اس لیے بھی رکھتے ہیں کہ ان کو گھروں کی بہت ساری ذمہ داریاں پوری کرنا ہوتی ہیں، شادیاں کرنی ہوتی ہیں، نئے گھر بنانے ہوتے ہیں۔
حکومت کو معلوم ہو جائے گا کہ کس کے پاس کتنا سرمایہ ہے
سینیئر صحافی شعیب نظامی نے کہا کہ نئے کرنسی نوٹ لانے کا معیشت کو یہ فائدہ ہو گا کہ حکومت کو معلوم ہو جائے گا کہ کس کے پاس کتنا سرمایہ ہے، نئے کرنسی نوٹ لانے سے ان لوگوں کو مشکل ہو گی کہ جن لوگوں کے پاس پرانے نوٹ ہیں، یا جعلی نوٹ ہیں، ان کو بتانا ہو گا کہ نوٹ کہاں سے آئے

