January28,Gold and Silver Ratesمسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟,ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے

دو روز سے مسلسل اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 سو روپے کی کمی ریکارڈ
مقامی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 سو روپے کی کمی کے بعد قیمت 5 لاکھ 30 ہزار 562 روپے ہوگئی۔
اس کے دس گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1286 روپے کمی کے بعد قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 871 روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس قیمت 5082 ڈالر ہوگئی۔
| موجودہ قیمت | قیمت میں کمی | وزن | معیار | نام دھات |
| روپے4,54,871 | روپے1286 | فی 10 گرام | 24 قیراط | سونا |
| روپے5,30,562 | روپے1500 | فی ایک تولہ | 24 قیراط | سونا |
پاکستان میں چاندی کی قیمتوں میں حالیہ دنوں میں تیز اضافہ دیکھا گیا

مقامی مارکیٹ میں چاندی کے بھاؤ
چاندی کی قیمت میں آج بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، 212 روپے اضافے کے بعد قیمت 11 ہزار 640 روپے ہوگئ ,فی اونس چاندی کے فیوچر کنٹریکٹ 100 سے 113 ڈالر ہوگئے، پاکستان میں چاندی کی قیمت 11 ہزار فی تولہ سے تجاوز کرچکی
| موجودہ قیمت | قیمت میں اضافہ | وزن | معیار | نام دھات |
| 11,640روپے | روپے212 | فی ایک تولہ | 24قیراط | چاندی |