January 12,A Day in History تاریخ واقعات کی روشن اور تاریک داستان ہے۔,ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے
تاریخ انسانیت کے سفر کی روشن اور تاریک داستان ہے۔تاریخ وہ آئینہ ہے جس میں ماضی کے نقوش بھی دکھائی دیتے ہیں اور مستقبل کے راستے بھی روشن ہوتے ہیں۔جو قوم اپنی تاریخ سے سکھ لیتی ہے، وہ دنیا میں کبھی فنا نہیں ہوتی۔یہ ہمیں بتاتی ہے کہ قومیں کیسے ابھرتی ہیں، کیسے بکھرتی ہیں، اور کیسے دوبارہ اپنے آپ کو سنوارتی ہیں۔یہ ہمیں بتاتی ہے کہ ہر دور کے ہیرو، ہر انقلاب کی قیمت اور ہر جنگ کی حقیقت کیا تھی۔
پاکستان کی تاریخ
پشاور آرمی پبلک اسکول 12 جنوری 2015 کودوبارہ کھل گیا
پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب 16 دسمبر 2014ء کو تحریک طالبان پاکستان کے 7 دہشت گردوں نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول میں ایک سو چوالیس افراد کو دہشت گری کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا ۔ بچوں کو گولیاں ماریں، سربراہ ادارہ کو آگ لگائی۔ 9 اساتذہ، 3 فوجی جوانوں کو ملا کر کل 144 شہادتیں اور 113سے زائد[6] زخمی ہوئے۔یہ پاکستانی تاریخ کا مہلک ترین دہشت گردانہ حملہ تھا،
آرمی پبلک اسکول دوبارہ 12 جنوری 2015کوسیکیورٹی فورسز کی حفاظت میں دوبارہ کھول دیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے طلباء اور عملے کے حوصلے بلند کرنے کے لیے صبح کی اسمبلی میں شرکت کی۔
احمد فراز کی پیدائش – اردو کے نامور اور انقلابی شاعر احمد فراز 12 جنوری 1931 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے رومانوی، سیاست اور مزاحمت کے موضوعات پر لکھا اور پاکستان میں فوجی حکمرانی پر تنقید کے لیے جانا جاتا تھا۔
قاضی حسین احمد کی پیدائش (1938)
جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد آج ہی کے دن 1938 میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ ایک ممتاز مذہبی اور سیاسی شخصیت تھے جو قومی اور بین الاقوامی مسائل پر اپنے بھرپور موقف کے لیے جانے جاتے تھے۔
جنوری12، دنیا کی تاریخ کا یہ دن
زلزلۂ ہیٹی 2010ء
12 جنوری 2010ءدارالحکومت پورٹ او پرنس کے قریب 7.0 شدت کا ایک تباہ کن زلزلہ آیا، جس سے اندازاً 220,000 سے 316,000 افراد ہلاک اور ایک ملین سے زیادہ بے گھر ہو گئے۔صدارتی محل سمیت متعدد عمارتیں خاک بوس ہو گئیں
امریش پوری انتقال کرگئے
ستر برس سے زیادہ عمر کے امریش پوری کی صحت پچھلے ماہ سے خراب چلی آرہی تھی۔ امریش پوری انیس سو بتیس میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز انیس سو اکہتر میں فلم ’ریشما اور شیرا‘ سے کیا تھا۔وہ آرٹ فلموں کے مشہور ایکٹر اوم پوری کے بھائی تھے اور ابتدائی طور پر فلموں میں ہیرو کے طور پر کام کرنا چاہتے تھے لیکن پروڈیوسرز نے انہیں ولن کے روپ میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔انیس سو ستاسی میں بننے والی فلم ’مسٹر انڈیا‘ میں اپنے ایک کردار ’موگامبو‘ کی وجہ سے امریش پوری کو لا زوال شہرت ملی۔ انڈیا کے مشہور اداکار امریش پوری بدھ کی صبح12 جنوری 2010ء ممبئی میں دماغ کی شریان پھٹنے سے انتقال کر گئے۔
“چھ نکاتی پروگرام”شیخ مجیب الرحمان نے کراچی میں اپنے مشہور “چھ نکاتی پروگرام” کا اعلان کیا، ان نکات کا مقصد مشرقی پاکستان کو مغربی پاکستان کے استحصال سے بچانا، صوبائی خود مختاری، اور مالیاتی کنٹرول حاصل کرنا تھا۔ یہ نکات بنگلہ دیش کی آزادی کی تحریک کے لیے بنیاد بنے۔
چھ نکاتی فارمولے کے اہم نکات:وفاقی طرز حکومت, محدود وفاقی اختیارات , علیحدہ کرنسی اور مالیاتی پالیسی ,ٹیکس اور محصولات کا اختیار,غیر ملکی زرمبادلہ ,ملیشیا یا نیم فوجی دستہ
تاریخی اہمیت:شیخ مجیب الرحمان کے یہ چھ نکات مشرقی پاکستان میں مقبول ہوئے، لیکن مغربی پاکستان کی قیادت نے انہیں ملک کو تقسیم کرنے کی سازش سمجھا، جس کے نتیجے میں پاکستان کے دونوں بازوؤں کے درمیان سیاسی خلیج مزید وسیع ہو گئی۔
| واقعہ (Event) | سال (Year) |
|---|---|
| پیرس میں ایفل ٹاور سے طویل فاصلے کی پہلی ریڈیو نشریات بھیجی گئیں۔ | 1908 |
| ہیٹی اوفیلیا کیراوے پہلی خاتون بنیں جو امریکی سینیٹ میں منتخب ہوئیں۔ | 1932 |
| نیو یارک جیٹس نے سپر باؤل III میں تاریخی فتح حاصل کی۔ | 1969 |
| لیڈ زیپلن بینڈ نے اپنا پہلا البم جاری کیا۔ | 1969 |
| امریکی کانگریس نے عراق کو کویت سے نکالنے کا جنگی اختیار دیا۔ | 1991 |
| ہیٹی میں شدید زلزلہ آیا جس نے لاکھوں جانوں کو متاثر کیا۔ | 2010 |

