Site icon tazzakhabren.com

Islamabad:cylinder explosion at wedding house شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکہ ،صف ماتم بچ گئی

Islamabad:cylinder explosion at wedding house شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکہ ،صف ماتم بچ گئی

Islamabad:cylinder explosion at wedding house شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکہ ،صف ماتم بچ گئی,ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے

اسلام آباد سیکٹر جی 7میں سلنڈر دھماکے سے 4گھر گر گئے،دولہا دلہن سمیت5افراد جاں بحق، ملبے تلے دبے 10 افراد کو ریسکیو کرکےہسپتال منتقل کردیاگیا۔  تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں خوشیوں بھرا گھر ماتم میں تبدیل ہو گیا ،دولہا دلہن سمیت سلنڈر دھماکہ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ 

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ یوسف موقع پر پہنچ گئے۔ان کے مطابق دھماکے  نتیجے میں متعدد گھر متاثر ہوئے، گھروں سے مجموعی طور پر 15 افراد کو باہر نکالا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے مطابق کے نائن یونٹ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملبے کی چیکنگ کی جا رہی ہے، دھماکے کی وجوہات کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق خود موقع پر موجود ہیں اور جاری ریسکیو آپریشن کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسران بھی ڈی آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔

 ریسکیو کیے گئے 15 افراد میں سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے،  دھماکے کی وجہ سے دیگر 10زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔واقعہ کے بعد پمز ہسپتال الرٹ جاری کر دیا گیا ، ریسکیو آپریشن جاری ہیں

وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد سلنڈر دھماکے میں اموات پر اظہار افسوس، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

وزیرِ اعظم نے سیکریٹری داخلہ کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کردی، وزیراعظم نے وزیرِ صحت، سیکریٹری صحت اور پمز انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا،علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی ہدایت کی۔

Exit mobile version