Site icon tazzakhabren.com

Islamabad Blastجب روم جل رہا تھا تو نیرو چین کی بانسری بجا رہا تھا     

Islamabad Blastجب روم جل رہا تھا تو نیرو چین کی بانسری بجا رہا تھا

Islamabad Blast جب روم جل رہا تھا تو نیرو چین کی بانسری بجا رہا تھا,ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے 

بلوچستان کی دہکتی آگ خیبر پختونخوا کی خونی پگڈنڈیوں سے ہوتی ہوئی اب اسلام آباد کے دامن تک آ پہنچی ہے، ایم ٹیگ،سیف سٹی کیمروں کے حصاروں، ناکوں کے انباروں کے ہوتے ہوئے بارود کیسے دارالحکومت میں پہنچا،سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان چھوڑ گیا۔

اکتیس شہدا،ڈیڈھ سو سے زائد زخمیوں کے کہرام میں جہاں ایک طرف سارا ملک مغموم تھا وہاں حکومتی وزراء کی اجتماعی بے حسی نے زخموں پر نمک پاشی کی،ڈی سی اسلام آباد کی طرف سے کی گئی ٹویٹ جسے بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا لکھا گیا کہ پندرہ افراد کو مردہ حالت میں لایا گیا،مزید کئی اموات متوقع، کہیں بھی شہید کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا،صاحب بہادر کو لگا شائد ہیضے یا ٹائیفائیڈ سے جان سے گئے ہیں

 قیامت صغریٰ کی گھڑی میں وفاقی وزیر عطا تارڑ نے ہنستے ہوئے قوم کو بتایا کہ؛یہ جو دہشت گردی آئی ہے اس کے پیچھے پی ٹی آئی ہے؛مزید فرماتے ہیں کہ حکومت کے پاس غیب کا علم نہیں کہ حملوں کا پہلے سے پتہ لگا لیا جائے۔طلال چوھدری نے اپنی ثقیل انگریزی میں سمجھانے کی کوشش کی کہ اسلام آباد میں ہونے والا خود کش حملہ سیکیورٹی کی ناکامی نہیں ہے۔صحت کے عالمی معیار کے دعوؤں کی موجودگی میں پمز ہسپتال میں ناکافی سٹریچر ز،میتیں بنچوں پر رکھی گئیں زخمیوں کے لئے وہیل چیئرز بھی کم پڑ گئیں

جب قوم لاشیں اٹھا رہی تھی زخمی کراہ رہے تھے پنجاب حکومت نے خبر نشر کی کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بسنت کے حوالے سے اپنی تمام سرگرمیاں منسوخ کی ہیں جو ایک خوش آئیند بات تھی۔ علینہ شگری کی رپورٹ کے مطابق دکھ کی اس گھڑی میں سندھ حکومت نے بھی ثقافتی رات منسوخ کر دی لیکن لاہور میں بے حسی اور شرمناک غفلت کا مظاہرہ جاری رہا۔ طاہر اشرفی جو اکثر اعتراضات کی زد میں رہتے ہیں ٹویٹ کی کہ پنجاب حکومت کو چاہیے کہ بسنت کی سرگرمیاں فی الفور منسوخ کریں۔

اسلام آباد میں تین ماہ کے دوران دوسرا بڑا حملہ، بلو چستان میں بارہ مختلف دہشت گرد حملے جس میں 33 سویلین اور سیکیورٹی اہلکار شہید لیکن پنجاب حکومت کا حال؛جب روم جل رہا تھا تو نیرو چین کی بانسری بجا رہا تھا؛جیسا ہے۔ مریم اورنگزیب فرماتی ہیں کہ ہم بسنت کینسل نہیں کر سکتے اس کے پیچھے ہماری ڈیڈھ سال کی محنت ہے،مزید خوشخبری سنائی کہ بسنت نواز شریف صاحب کی خواہش پر منائی جا رہی ہے،تین بار کے وزیر اعظم سے امید یہی تھی کہ وہ ترلائی سانحہ پرقوم کے غم میں برابر کے شریک ہوں گے لیکن انہوں نے پانی والا تالاب جا کر بسنت منانے کو بہتر جانا، ہریسہ مٹن پلاؤ،انڈوں کے حلوے جیسے کھابوں کے ساتھ خوشگوار انداز میں قوم کو یہ بتانا نہ بھولے کہ اس بار ڈور کی کوالٹی بہتر ہے پہلے بہت موٹی ہوتی تھی (شعور)

 گھر میں اکتیس لاشیں پڑی تھیں اور ہماری صوبائی وزرا  رات گئے تک پتنگ بازی کرتے دکھائی دیں،وزیر تعلیم  دکھ کی اس گھڑی میں فرماتے ہیں بسنت کینسل کرنے کا مطلب ہے دشمن کے آگے جھک جانا(شعور) کچھ دن پہلے وزیر اعلیٰ کا بیان؛میں جب تھوڑا سا لیٹ ہو جاتی ہوں یا میرے فون کی بیٹری ختم ہو جائے تو میرے والد کو بہت پریشانی ہو جاتی ہے؛ لاہور آج بہت خوش ہے میں بھی بہت خوش ہوں،بسنت کا وقت صبح ۵ بجے تک بڑھا دیا گیا ہے(وزیر اعلیٰ پنجاب مریم

Last nail in the coffin

جب روم جل رہا تھا تو نیرو چین کی بانسری بجا رہا تھا : نفسیات دان اقتدار کی جنگ میں شریک لوگوں کی نفسیات میں مرنے کے بعد زندہ رہنے کی نفی کرتے ہیں یہ خواہش ادیبوں فلسفیوں کی ہوتی ہے اقتدار کی جنگ کا  شیدائی؛نیرو؛کی طرح ہوتا ہے جو روم کی آگ میں سکھ چین کی بانسر بجا رہا ہوتا ہے

Exit mobile version