Site icon tazzakhabren.com

Imran Khan left with 15pc vision in right eye, SC told جس تن لاگے وہ تن جانے

Imran Khan left with 15pc vision in right eye, SC toldجس تن لاگے وہ تن جانے

Imran Khan left with 15pc vision in right eye, SC told جس تن لاگے وہ تن جانے, ,ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے 

عمران خان: اکتوبر 2025 تک میری نظر بالکل ٹھیک تھی جو اچانک دھندلی ہونا شروع ہوئی جیل حکام کو تکلیف کی شکایت کی جس کا کوئی ازالہ نہ کیا گیا،دائیں آنکھ کی بینائی مکمل جانے کے بعد پمز کے ڈاکٹروں نے علاج کیا لیکن صرف 15%تک بینائی واپس آ سکی ہے۔

سلمان صفدر: عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں خان صاحب کی متاثرہ آنکھ سے مسلسل پانی بہتا رہا جسے وہ ٹشو سے صاف کرتے رہے

حکومتی عہدیداران: خان صاحب کی صحت بالکل ٹھیک ہے (رانا ثنا اللہ)

عمران خان کی شکایت پر پمز کے ڈاکٹروں نے ان کی آنکھ کا علاج کیا،اس میں حکومت کی کوئی کرمنل غفلت نہیں (ڈاکٹر طارق فضل)ڈاکٹر صاحب یہ بتانا بھول گئے کہ علاج میں دانستہ تین ماہ کی تاخیر کی گئی۔(سنگ ہر شخص نے ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے)

معمولی کاروائی کے لئے خان صاحب کو پمز لایا گیا صرف بیس منٹ کا پروسس تھا،وہ بالکل صحت مند ہیں (عطا تارڑ)

جیل میں بیٹھا شخص ہٹا ّ کٹاّ ہے،فرائڈ فش کھاتا ہے (عظمیٰ بخاری)

دیسی مرغے پاڑ رہا ہے،اے سی لگے ہوئے ہیں۔بسنت پر ایک آنکھ والی گڈی اڑائیں (عابد شیر علی)

(وہ میدان میں بھی شیر تھا میدان سے باہر بھی شیر ہے(راجدیپ سر دیسائی۔غیر مسلم

خان صاحب کی بینائی بارے بہت کچھ لکھا اور بیان کیا جا چکا ہے لیکن میرا موضوع ایک قدم آگے ہےبچپن میں میری بائیں آنکھ کی بینائی چوٹ لگنے کے باعث ضائع ہو گئی،  جیسے جیسے عمر بڑھتی گئی صحت کے مسائل بھی بڑھتے گئے،سر درد، ٹھوکر لگنا روز کا معمول ہے، بائیں آنکھ کی بینائی نا ہونے کے باعث دونوں آنکھوں کا کام چونکہ ایک آنکھ سے لیا جاتا ہے تو اس پر بوجھ بھی زیادہ پڑتا ہے پریشر بڑھنے کے باعث صحت مند آنکھ کی نظر بتدریج کم ہو رہی ہے،اتنے زیادہ مسائل میں آنکھ سے پانی بہنا شائد سب سے کم تکلیف دہ ہے۔میری بینائی کے مسائل حکم ربی ہیں اس میں کسی کا دانستہ دخل نہیں لیکن خان صاحب کی بینائی ضائع ہونے میں جیل انتظامیہ،حکومت اور طاقتور حلقے برابر کے شریک ہیں،خان صاحب کی عمر تہتر سال ہے عمر بڑھنے کی وجہ سے انکی صحت کی ریکوری ممکنہ حد تک سست ہو سکتی ہے۔خان صاحب کے ساتھ کتنا بڑا ظلم کیا گیا ہے اس کا اندازہ وہی شخص کر سکتا ہے جو اس تکلیف سے گزر رہا ہو(جس تن لاگے وہ تن جانے) 

فرعون بھی نمرود بھی گزرے ہیں جہاں میں،رہتا ہے یہاں کون یہاں کون رہا ہے

تم ظلم کہاں تک تہہ افلاک کرو گے، یہ بات نہ بھولو کہ ہمارا بھی خدا ہے

Exit mobile version