History:نو ٩ جنوری تاریخ کے جھروکوں سے,ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے
اوقات بدلتے دیر نہیں لگتی، مگر واقعات کے نشان باقی رہتے ہیں۔ہر بڑے واقعے کے پیچھے قربانیوں، جدوجہد اور خوابوں کی ایک پوری دنیا چھپی ہوتی ہے,قومیں تب بیدار ہوتی ہیں جب وہ ماضی کے واقعات سے سبق سیکھتی ہیں،تاریخ کے بڑے حادثے وقت کو چیرتے ہوئے نسلوں کو جھنجھوڑ جاتے ہیں,تاریخ کا سیل رواں کبھی رکتا نہیں ، یہ جاری و ساری رہتا ہے,تو آئیے تاریخ میں جھانکتے ہیں
اعتزاز حسن شجاعت اور قربانی کی عظیم مثال: ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی سے تعلق رکھنے والے اعتزاز حسن صبح 8 بجے اپنے دوستوں کے ہمراہ اسکول جارہا تھا کہ راستے میں اسے ایک اجنبی شخص ناپاک عزائم کے ساتھ اسکول کی جانب بڑھتا نظر آیا۔ اعتزاز حسن نے اپنے ساتھیوں کے بارہا منع کرنے کے باوجود دہشت گرد کے ناپاک عزائم کو بھاپنتے ہوئے اسے پوری قوت سے جکڑ لیا یہاں تک کہ خودکش جیکٹ دھماکے سے پھٹ گئی اور اعتزاز حسن علم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا۔
غیر معمولی جرات اور شجاعت کا پیکر,چوہدری اسلم:کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں لیاری ایکسپریس وے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں کراچی پولیس کے ایس ایس پی، سی آئی ڈی چوہدری اسلم اپنے محافظ فرحان جونیجو اور ڈرائیور کامران سمیت شہید,پولیس اہلکاروں اور 2 خواتین سمیت ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے، دھماکے سے چوہدری اسلم کی ڈبل کیبن گاڑی اچھل کر کئی میٹر دور جا گری اور اس کے پرخچے اڑ گئے۔ کالعدم تحریک طالبان نے واقعہ کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔
چوہدری اسلم غیر معمولی جرات اور شجاعت کا پیکر تھے، دہشت گردوں، منشیات فروشوں اور سماج دشمنوں کے لیے وہ خوف کی علامت تھے، چوہدری اسلم بلاشبہ کراچی کی دہشت و شورش زدہ فضا اور بدامنی کے شعلوں میں گِھرے ہوئے منی پاکستان میں امن کی بحالی کے عظیم مشن میں جان جاں آفریں کے سپرد کر گئے،
جنوری9 – 1951راولپنڈی سازش کیس:9 جنوری 1951ء کو حکومت پاکستان نے راولپنڈی سازش کیس کے تحت میجر جنرل اکبر خان اور دیگر ساتھیوں کو لیاقت علی خان کی حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا۔ اس سازش میں 11 فوجی افسران، بشمول چیف آف جنرل سٹاف جنرل اکبر خان (جنرل طارق) اور 4 شہری، جیسے شاعر فیض احمد فیض اور کمیونسٹ رہنما سجاد ظہیر شامل تھے, یہ واقعہ پاکستان کی ابتدائی سیاسی تاریخ میں ایک بڑے بحران کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
جنوری9- 1977وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے عام انتخابات کا اعلان کیا: ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد کروایا جو بعد میں پاکستان کی سیاسی تاریخ کے بڑے بحران کا آغاز بنے تاہم اس الیکشن کے نتائج پر سیاسی جماعتوں نے یقین نہیں کیا اور بدترین دھاندلی کے الزامات لگائے گئے اور الیکشن سے محض چار ماہ بعد ہی یعنی جولائی 1977 میں فوجی آمر جنرل ضیا نے ملک میں مارشل لا نافذ کر دیا۔
جنوری9- 1992:پاکستان کی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے آسٹریلیا پہنچی۔ یہ وہ تاریخی سفر تھا جس نے اسی سال پاکستان کو پہلا ورلڈ کپ جتوایا۔
پاکستان نے پہلی بار ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ورلڈ کپ جیتا۔ 1992 میں ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے تھے۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم آخری اوور میں 227 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ یوں پاکستان کو فانل میں 22 رنز سے فتح حاصل ہوئی تھی۔ اس ٹیم کی قیادت عمران خان کر رہے تھے جب کہ بہترین کارکردگی پر وسیم اکرم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔
جنوری9-پہلی جدید سرکس کا انعقاد کیا گیا ہے۔(بعض اوقات 9 جنوری کے آس پاس حوالہ دیا جاتا ہے)، انگریز گھڑ سوار فلپ ایسٹلی نے لندن کے لیمبتھ میں پہلا جدید سرکس منعقد کیا۔ اس نے 42 فٹ کے سرکلر میدان کے اندر چال چلانے والے، ایکروبیٹس، مسخروں اور تربیت یافتہ جانوروں کو یکجا کر کے تفریح میں انقلاب برپا کیا، جدید سرکس کے تماشے کے لیے معیاری فارمیٹ قائم کیا۔
عالمی تاریخ کے اہم واقعات
| عرصہ / سال | واقعہ | اہم شخصیات | اثر / نتائج |
|---|---|---|---|
| 3500 ق م | میسوپوٹیمیا میں تحریر (Cuneiform) کی ایجاد | سمیرین تہذیب | انسانی تاریخ میں پہلی تحریر نے علم و ریکارڈ کا آغاز کیا |
| 2560 ق م | اہرام مصر (پیرامڈ آف گیزا) کی تعمیر | فرعون خوفو | انجینئرنگ کا عظیم کارنامہ، دنیا کا سات عجائبات میں سے ایک |
| 570–632 عیسوی | اسلام کا ظہور | حضرت محمد ﷺ | ایک عظیم مذہبی و تہذیبی انقلاب |
| 1215 عیسوی | میگنا کارٹا کا نفاذ | بادشاہ جان | انسانی حقوق اور جمہوری اصولوں کی بنیاد |
| 1492 عیسوی | کرسٹوفر کولمبس کا امریکا دریافت کرنا | کرسٹوفر کولمبس | نئی دنیا کی دریافت، یورپی نوآبادیاتی دور کا آغاز |
| 1760–1840 | صنعتی انقلاب | جیمز واٹ و دیگر | صنعت، ٹیکنالوجی اور معاشی ڈھانچے میں بنیادی تبدیلی |
| 1914–1918 | پہلی عالمی جنگ | اتحادی و مرکزی طاقتیں | سلطنتوں کا خاتمہ، عالمی نقشے کی نئی تشکیل |
| 1939–1945 | دوسری عالمی جنگ | ہٹلر، چرچل، روزویلٹ | 7 کروڑ سے زائد ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا قیام |
| 1969 | انسان کا چاند پر قدم | نیل آرم اسٹرانگ | انسانی سائنسی ترقی کا نیا دور |
| 1991 | سوویت یونین کا خاتمہ | میخائل گورباچوف | سرد جنگ کا اختتام، عالمی طاقت کا نیا توازن |

