Gold Price Today:ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5000 روپے سے زائد کا اضافہ,ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے
کراچی: ہفتے کے پہلے کاروباری دن بین الاقوامی اور مقامی دونوں بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مقامی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ
عالمی تیزی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت 5300 روپے اضافے سے 524762 روپے پر پہنچ گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4544 روپے اضافے سے 449898 روپے ہو گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 53 ڈالر اضافے سے 5020 ڈالر تک پہنچ گئی۔
مقامی مارکیٹ میں چاندی کے بھاؤ
اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، فی تولہ کی قیمت 296 روپے اضافے سے 8615 روپے ہوگئی۔ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 296 روپے اضافے سے 7385 روپے ہوگئی۔