Gold price drops massive 35,500 in Pakistan قیمتوں میں بڑی ہلچل

Gold price drops massive 35,500 in Pakistan قیمتوں میں بڑی ہلچل,ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے

عالمی  اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی ہلچل,مسلسل دو روز ہوشربا اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

مقامی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  مقامی صرافہ بازاروں میں آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 35 ہزار 500 روپے کی نمایاں کمی سے 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 30 ہزار 435 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے کی سطح پر آ گئی۔

Gold price drops massive 35,500 in Pakistan                                      قیمتوں میں بڑی ہلچل

 بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ

بین الاقوامی  بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت 355 ڈالر کی بڑی کمی سے 5 ہزار 150 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔  اس گراوٹ کو تاریخ کی سب سے بڑی کمی قرار دیا جا رہا ہے۔

موجودہ قیمتقیمت میں  کمیوزنمعیارنام دھات
روپے4,60,701روپے30,435فی 10 گرام24 قیراطسونا
روپے5,37,362روپے35,500فی ایک تولہ24 قیراطسونا
مقامی مارکیٹ میں چاندی کے بھاؤ 
چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے,فی تولہ چاندی کی قیمت 1106 روپے کی کمی سے 11 ہزار 069 روپے کی سطح پر آ گئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 949 روپے کی کمی سے 9 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
موجودہ قیمتقیمت میں  کمیوزنمعیارنام دھات
9,489روپےروپے949فی 10 گرام24قیراطچاندی
11,069روپے1106روپےفی ایک تولہ24 قیراطچاندی

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت پونے 6 لاکھ روپے تک پہنچ گئی تھی۔

Leave a Comment