Gold and Silver Price today:پاکستان بھر میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔, ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے
کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج بڑا اضافہ ہونے کے سبب سونا مزید مہنگا ہوگیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں ,3200 روپے کا مزید اضافہ
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت 32ڈالر بڑھ گئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4ہزار 456ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3ہزار 200روپے کا اضافہ ریکارڈ ہونے کے بعد نئی قیمت 4لاکھ 67ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 743روپے بڑھ کر 4لاکھ 01ہزار 201روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 338روپے کے اضافے سے 8ہزار 361روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 290روپے کے اضافے سے 7ہزار 168روپے کی سطح پر آگئی۔
| نام | معیار | وزن | ریٹ |
|---|---|---|---|
| سونا | 24 قیراط | فی 10 گرام | 389100 روپے |
| سونا | 24 قیراط | فی ایک تولہ | 453800 روپے |
| سونا | 22 قیراط | فی 10 گرام | 356672 روپے |
| سونا | 22 قیراط | فی ایک تولہ | 415980 روپے |
| چاندی | تیزابی | فی 10 گرام | 6497 روپے |

