False Flag Operations کا مقصد اپنی شناخت چھپانا یا جہازوں کو دھوکہ دہی سے لوٹنا ہوتا تھا,ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے
؛جھوٹا پرچم؛کی اصطلاح سب سے پہلے 16ویں صدی عیسوی میں بحری قذاقوں کے ذریعے سامنے آئی جو سمندری جہازوں کو لوٹنے کے لیے ایسی کشتیوں پر جاتے تھے جن پر ایسے ممالک کے جھنڈے لگے ہوتے جو یا تو غیر جانبدار ہوتے یا جن کی نیوی سمندروں کی حفاظت پر مامور ہوتی اس کا مقصد اپنی شناخت چھپانا یا جہازوں کو دھوکہ دہی سے لوٹنا ہوتا تھا بعد میں یہ اصطلاح جنگی حکمتِ عملی کا حصہ بن گئی اسے پہلی بار 1914 میں ٹرینڈاڈ میں پہلی جنگ عظیم میں جرمنی نے برطانیہ کے خلاف استعمال کیا جب جرمنی نے برطانوی جہاز سے مشابہہ جہاز مقابلے پر بھیجا تاکہ مخالف فوج سمجھے کہ یہ اس کا اپنا جہاز ہے
ہٹلر نے جرمن پارلیمنٹ کر نذرِ آتش کر کے الزام کمیونسٹوں پر ڈال دیا اور پھر عوامی جذبات کو کیش کرتے ہوئے آمرانہ اختیارات استعمال کیے۔1939 میں فن لینڈ سے معاہدہ امن ختم کرنے اور جنگ کے آغاز کے لیے سوویت فوج نے سرحد پر موجود ریڈیو ٹاور پر اپنے ہی فوجیوں کے ذریعے قبضہ کیا اور پیغام نشر کروا دیا کہ اس پر اب پولینڈکی فوج کا قبضہ ہے تاکہ پولینڈ پر حملے کا جواز پیدا کیا جا سکے روسی فیڈریشن کے صدر بورس یلسن نے 1994میں تسلیم کیا کہ پولینڈ کے خلاف یہ فالس فلیگ َآ پریشن تھا۔
TPAJAX Operation
ایرانی وزیر اعظم محمد مصدق کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے امریکی گورنمنٹ نے منصوبہ بنایا مساجد پر حملے کروائے گئے جن کا الزام مصدق کے اتحادی کمیونسٹ رہنماؤں پر لگا کر مصدق کی حکومت گرائی گئی۔
آپریشن سوسنہ: 1954کے موسم گرما میں مصری یہودیوں کا ایک گروہ جسے اسرائیلی فوج کی انٹیلی جنس نے بھرتی کیا تھا مصر میں امریکی برطانوی اور مصری سول اہداف پر بمباری کرنے کے منصوبے کے ساتھ پکڑا گیا ان بم دھماکوں کا الزام اخوان المسلمین،مصری کمیونسٹوں پر عائد کیا جانا تھا تاکہ برطانوی حکومت مصر کے سویز کینال زون پر قا بض اپنی فوجوں کو وہاں سے نکالنے سے باز رہے جو مصری صدر کے خلاف اسرائیل کے پرانے اقدام کے خلاف ہے
Operation North Woods
پینٹا گون کے ایک افشاں کیے گئے میمو میں بتایا گیا کہ 1960 میں امریکی خفیہ ایجنسی نے کیوبا کے فیڈرل کاستروسے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے گوانتاناموبے میں ایک ناکارہ امریکی جہاز پرحملہ کر دیا اور اسے آپریشن نارتھ ووڈ کا نام دیا گیا آپریشن کا الزام کیوبا پر لگایا گیا تاکہ امریکی عوام کی حمایت حاصل کی جا سکے جب صدر جان ایف کینڈی کے سامنے یہ منصوبہ منظوری کے لیے رکھا گیا تو انہوں نے اسے مسترد کر دیا
Special Military Operation
جنوری۔ فروری 2022 میں امریکی حکام نے متنبہ کیا کہ روسی کارکن یوکرین میں ایک جھوٹے فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ فوجی مداخلت کو جواز بنایا جا سکے روسی حکومت نے غلط معلومات پھیلانے کی مہم کو تیز کر دیا،بیلنگ کیٹ کے محققین اورآزاد صحافیوں کے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ ڈونباس میں حملے،دھماکے اور انخلا کا دعویٰ روس نے کیا تھا۔اب آتے ہیں بھارت کے فالس فلیگ َآ پریشن کی شرمناک طویل تاریخ کی طرف،گنگا ہائی جیکنگ کیس 1971، انڈین پارلیمنٹ 2001 کا حملہ ان سب کو انڈیا پاکستان کے حمایت یافتہ گروہوں کی کاروائی قرار دیتا رہا ہے
میں سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ میں 68افراد کی ہلاکت کا ا سازش کی گئی2013 میں سابق CBIافسر ستیش ورما نے انکشاف کیا کہ بمبئی حملے بھارت نے خود کروائے بمبئی حملوں کا مقصدانسدادِ دہشت گردی کے سخت قوانین کو منظور کروانا تھا،2016: پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملہ اور اسی سال اڑی پر حملہ کی تاریں بھی پاکستان سے جوڑی جاتی رہیں
اپریل 2018 کو کیرالہ میں سیاحوں پر حملہ کروایا لزام پاکستان پر عائد کیا گیا بعد میں ہونے والی تحقیقات میں میجر ,رمیش سمیت ہندو انتہا پسندوں کا کردار سامنے آیا, بمبئی حملوں میں پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کیگیا تحقیقات میں سامنے آیا کہ حملہ مدھیاپردیش اور راجستھان کے انتخابات سے قبل سیاسی مقاصد کا حصول تھا
پلوامہ حملے میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے مودی سرکار نے بغیر ثبوت سارا الزام پاکستان پر دھر دیا سابق گورنر نے حملے کا پردہ چاک کرتے ہوئے مودی سرکار کو بے نقاب کیا، راجوڑی میں 2023 میں 5 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا ملبہ بھی پاکستان پر ڈالا گیا،لائن آف کنٹرول سے 400 کلومیٹر دور ا نڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں منگل کی سہ پہر ایک حملہ میں 26 سیاح قتل اور درجنوں زخمی ہو گئے،FIR درج ہونے سے پہلے ہی بھارت نے پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرا دیا جبکہ حقیقت میں 22 اپریل کو ہونے والا یہ حملہ بھی فالس فلیگ َآ پریشن کا تسلسل ہے حملہ عین اس وقت کیا گیا جب امریکی نائب صدر بھارت کے دورے پر تھے اس حملے کا مقصد پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑ کر امریکی ہمدردی حاصل کرنا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت 7لاکھ سے زائد بھارتی فوج تعینات ہے یعنی ہر 7 شہریوں پر ایک بھارتی فوجی،اتنی سخت سیکیورٹی میں اتنا بڑا آپریشن کس طرح ممکن ہو سکا مقبوضہ کشمیر کے چپے چپے پر کھڑے فوجی اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا دعویدار بھارت زمین پر رینگتی چیونٹی کی شناخت تو کر سکتا ہے لیکن حملہ آور کس وقت پہلگام میں داخل ہوئے اور فرار بھی ہو گئے اس بارے میں میڈیا کی چیخ و پکار اور ہوائی دعوؤں کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں آرہا
خون اپنا ہو کہ پرایا ہو،نسل ِآدم کا خون ہے آخر۔۔۔جنگ مشرق میں ہو کہ مغرب میں،امنِ عالم کا خون ہے آخر
بم گھروں پہ گریں کہ سرحد پر،روحِ تعمیر زخم کھاتی ہے۔۔۔کھیت اپنے جلیں کہ اوروں کے،زیست فاقوں سے تلملاتی ہے
ٹینک آگے بڑھیں کہ پیچھے ہٹیں، کوکھ دھرتی کی بانجھ ہوتی ہے۔۔فتح کا جشن ہو کہ ہار کا سوگ،زندگی میتوں پہ روتی ہے
جنگ تو خود ہی ایک مسئلہ ہے، جنگ کیا مسئلوں کا حل دے گی۔۔۔آگ اور خون آج بخشے گی، بھوک اور احتیاج کل دے گی
اس لیے سے شریف انسانو!جنگ ٹلتی رہے تو بہتر ہے۔۔۔آپ اور ہم سبھی کے آنگن میں،شمع جلتی رہے تو بہتر ہے

