Chief Minister of Tamil Nado J. Jayalalithaa:چودہ سال سے زائد عرصہ تک 6 مرتبہ تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں

Chief Minister of Tamil Nado J. Jayalalithaa:چودہ سال سے زائد عرصہ تک 6 مرتبہ تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں,ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے

بھارتی سیاستدان، تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ اور سابق اداکارہ جے للتا کا اصل نام؛ جے رام جے للتا؛ سیاسی پارٹی اناّ درمک منّز کی صدر تھیں،جے للتا 24 فروری 1948کو بھارت کی میسور ریاست کے مانڈیا میں ایک متمول برہمن خاندان میں پیدا ہوئیں،1991-2016))چودہ سال سے زائد عرصہ تک 6 مرتبہ تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں، پہلی تقریرپینن پیرو مائی (عورت کی عظمت)اور اسکیموں کی بڑی تعداد نے اسے ملک گیر شہرت عطا کی،پارٹی کے ساتھی انہیں پورتیچی تھلاوی(انقلابی رہنما) پکارتے تھے جبکہ مخالفین ان پر الزام عائد کرتے کہ وہ شخصیت پرستی کو فروغ دیتی ہیں، مدراس ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ    اسٹڈیز کے اہلکار کے مطابق جنھوں نے تامل ناڈو کیسیاست میں شخصیت پرستی کا مطالعہ کیا،لکھتے ہیں کہ ریاست کے اردگرد پوسٹر لگائے گئے جن میں جے للتا کو دیوی کے طور پر دکھایا گیا،پارٹی کیڈر انہیں؛ماں؛کے طور پر پوجتے تھے،عوامی حلقوں میں بھی وہ اسی نام سے پکارا جانا پسند کرتی تھیں۔جے للتا ان 16خصوصی مہمانوں میں سے تھیں جنہیں اگست1984کو راشٹرپتی بھون میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی طرف سے یوگوسلاویہ کے سابق صدر ویسلین جورانوک  کے اعزاز میں دیے گئے سرکاری عشائیہ میں شرکت میں مدعو کیا گیا تھا،ان روشن اور پر کشش پہلوؤں کے ساتھ ساتھ جے للتا کو اپنے دور اقتدار میں بے شمار مالی بے  ضابطگیاں، اختیار ات کا ناجائز استعمال جیسے کیسوں کا سامنا کرنا پڑا

Chief Minister of Tamil Nado J. Jayalalithaa:چودہ سال سے زائد عرصہ تک 6 مرتبہ تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں

Chief Minister of Tamil Nado J. Jayalalithaa:چودہ سال سے زائد عرصہ تک 6 مرتبہ تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں,ہمارے آج کے کالم کا موضوع ہے

  رضاعی بیٹے کی پر تعیش شادی پر دولت کا بیدریغ استعمال،666.5 ملین سے زائد کی جائیداد کے ساتھ زیورات، بینک ڈیپازٹ،سرمایہ کاری اور لگژیری گاڑیوں کے قافلے کے متعلق کیس تھا،سبرامنیم سوامی مرکزی درخواست گزار تھے جنہوں نے للتا کے مرتے دم تک اس کیس کی پیروی کی جو تقریبا 18سال تک عدالتوں میں سنا گیا۔اسی سال کلر ٹی وی کیس کی بازگشت بھی سنائی دی جاتی رہی،ٹی وی سیٹ گاؤں کی آبادی کے لیے سرکاری تعلیم اور تفریحی منصوبے کے فریم ورک میں فراہم کیے گئے تھے 1998میں TANSI Land Deal Case،2000 میں پلیزنٹ سٹے ہوٹل کیس ستمبر 2014کو بنگلور کی خصوصی عدالت نے جے للتا کو غیر متناسب اثاثوں کے کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے19ملین امریکی ڈالر جرمانہ اور 4 سال قید کی سزا سنائی،مئی 2015 کو کرناٹک ہائی کورٹ کے خصوصی بنچ نے اپیل پر اسکی سزا کو کالعدم قرار دے کر جے للتا کو بری کر دیا۔21 دن کی سزا کے بعد جے للت چنئی واپس آئیں شدید بارش کے باوجود کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا 35 ملین روپے مالیت  کے8 21.2 کلوگرام سونے  کے زیورات11344 عدد ساڑیاں،91 ڈیزائنر گھڑیاں 750جوڑے جوتے1250کلو چاندی کی اشیاء جن کی مالیت 31.2ملین20ملین مالیت کے ہیرے، لگژیری گھروں کے علاوہ  فوسٹر بیٹا جیسی قیمتی گاڑیوں کا قافلہ چھوڑکر 5 دسمبر 2016 کو چنئی کے اپولو ہسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔


آڈیٹر جنرل آف پاکستان ملک کا سب سے بڑا اور اعلیٰ آڈٹ کا  ادارہ ہے جو عوامی احتساب، مالیاتی شفافیت اور حکومتی کاروائیوں میں نگرانی کو یقینی بناتا ہے، آڈیٹر جنرل کا تقرر صدر ِ پاکستان کرتے ہیں، جناب محمد اجمل گوندل 21ویں آڈیٹر جنرل ہیں نے آڈٹ سال 2024-25 کے لیے اپنی رپورٹ میں پنجاب حکومت میں بڑے پیمانے پر مالی بیضابطگیوں کا پردہ فاش کیا ہے جس میں دھوکہ دہی، اختیارات کا غلط استعمال، زائد ادائیگیاں،غلط خریداری اور کنسولیڈیٹڈفنڈ کی وصولیوں کو غیر مجاز طور پر برقرار رکھنا شامل ہے نیز پنجاب حکومت کے ۱ کھرب سے زائد اخراجات کی اطلاع ہے۔

Chief Minister of Tamil Nado J. Jayalalithaa:چودہ سال سے زائد عرصہ تک 6 مرتبہ تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں

رپورٹ کے اہم نتائج میں 3.1 ارب کے غبن اور فراڈ کے 14 کیس،ریکوری،زائد ادائیگیوں کے 50کیس،25.4 ارب کی غیر مجاز ادائیگیاں 106ارب کی مالیاتی بد انتظامی کے 21 کیس،45 ارب کا غبن،6 ارب کی HR غیر سود والے کھاتوں میں رکھنے کے غلط فیصلے(ناتجربہ کاری)988ارب کے عوامی فنڈ کو کمرشل بینکوں میں کنسولیڈیٹڈ فنڈ کی وصولیوں کو  غیر مجاز طور پر رکھنے کے کیس،ڈینگی کنٹرول پروگرام میں 1.5ارب کی کرپشنonline  رسیدوں کی عدم وصولی میں اربوں کا فراڈ

جے جے للیتا – مختصر تعارف

عنوانتفصیل
پورا نامجیہ رام جے للیتا
پیدائش24 فروری 1948
پیدائش کا مقاممیسور، کرناٹک، بھارت
وفات5 دسمبر 2016
سیاسی جماعتآل انڈیا انا دراوڑ منیتر کزگم (AIADMK)
عہدہوزیرِ اعلیٰ تمل ناڈو
مدتِ وزارتِ اعلیٰ1991–1996، 2001، 2002–2006، 2011–2014، 2015–2016
پیشہ (ابتدائی)فلمی اداکارہ
سیاسی سرپرستایم جی رام چندرن (MGR)
لقباماں (Amma)
نمایاں خدماتفلاحی اسکیمیں، غریبوں کے لیے سبسڈی، خواتین کی بہبود
مشہور اسکیمیںاماں کینٹین، اماں پانی، اماں دوا، اماں لیپ ٹاپ اسکیم
اہم خصوصیتمضبوط قیادت اور سخت نظم و ضبط

Leave a Comment